🗓️
سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اس ملک کو امریکی بین الاقوامی اتحادی افواج کی موجودگی کے خاتمے کے عمل کا سامنا ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے اپنے دورے کے دوران الثرثار کے اسٹریٹیجک علاقے کا دورہ کیا جو صوبہ صلاح الدین کے بیابانوں سے لے کر نینویٰ کے مغرب تک پھیلا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکیوں کے خلاف عراقی سیکورٹی کمانڈروں کا موقف کیسا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہمیں عراق میں امریکی بین الاقوامی اتحادی افواج کی موجودگی کو ختم کرنے کے عمل کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان قوتوں کی موجودگی کے خاتمے کے بعد جو خلا پیدا ہوسکتا ہے اسے پر کرنے کے لیے ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔
السوڈانی نے واضح کیا کہ دراندازی کے وہ تمام راستے جو دہشت گرد عناصر عراق کو غیر محفوظ بنانے کے لیے استعمال کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، بند کرنا ہوں گے۔
عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اینڈ ڈیفنس کمیشن کے رکن وعد القدو نے اس سے قبل اس بات پر زور دیا تھا کہ اس کمیشن نے الانبار کے مغرب میں واقع القائم میں الحشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر پر حالیہ امریکی جارحیت کے حوالے سے اپنی رپورٹ عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کوپیش کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس رپورٹ میں حکومتی فورسز کے ہیڈکوارٹرز پر امریکی مداخلت کے میدان میں چھ اہم حصوں کا ذکر کیا گیا ہے جن کا فرض ملک کی حمایت اور اسٹریٹجک علاقوں میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ کی موجودگی سے عراق کو کیا نقصان ہے؟
القدو نے مزید کہا کہ اس رپورٹ میں عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اینڈ ڈیفنس کمیشن نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کے عمل کو تیز کریں، ہم ان قوتوں کو مستقبل میں کسی بھی نئی جارحیت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کی آپسی جھڑپیں؛ 8 اہلکار زخمی
🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے شمال میں ایک اڈے پر صہیونی فورسز کے
اکتوبر
امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف صیہونیت کا چھڑکاؤ
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ایک مسلم دشمن گروپ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے امریکی
جنوری
اکانومسٹ کی پاکستان میں انتخابات اکتوبر، عمران خان کے کامیاب ہونے کی پیش گوئی
🗓️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اکانومسٹ انٹیلی جینس یونٹ (ای آئی یو) نے امکان
اپریل
بھٹکے ہوئے ملک کو وزیر اعظم صحیح راستے پر لے آئے: عثمان بزدار
🗓️ 19 فروری 2021لاہور{سچ خبریں} پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان
فروری
سعودی اتحاد کی 24 گھنٹوں میں جنگ بندی کی 95 خلاف ورزیاں
🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کے عسکری ذرائع نے 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر
اپریل
یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو الیکشن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا
🗓️ 24 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} احتساب عدالت لاہور میں پنجاب کے سابق وزیر
فروری
ایران اور پاکستان سے افغانیوں کا پہلا گروپ حج کے لئے روانہ
🗓️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایران اور پاکستان میں موجود افغان تارکین وطن کی ایک بڑی
جون
امریکہ اور انگلینڈ ہماری کارروائیوں کو متاثر نہیں کر سکتے: یمن
🗓️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطی نے کہا کہ
نومبر