?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کے لیے ہونے والا سلامتی کونسل کا اجلاس روس اور چین کی طرف سے امریکہ کی پیش کردہ قرارداد کی مخالفت کے بعد پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ایجنسی فرانس پریس نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے مسودے پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ جو ہفتہ ہونا تھی،پیر تک ملتوی ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ میں فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں:اقوام متحدہ
اس رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس کونسل کے سات غیر مستقل رکن ممالک کی طرف سے ماہ رمضان کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ ملتوی کر دی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کا التوا واشنگٹن کے مذاکرات میں داخل ہونے کے بعد ہوا۔
واضح رہے کہ روس اور چین نے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کردیا جس میں غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی سے امریکہ کی ہچکچاہٹ پر روس کی تنقید
مخالفین نے اس مسودے کو سیاسی قرار دیا، جو فلسطینی قوم کا قتل عام جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کے ہاتھ آزاد چھوڑ دیتا ہے۔


مشہور خبریں۔
کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان 5 سال بعد سفارتی تعلقات بحال
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:کینیڈا اور سعودی عرب نے5 سال سے منقطع سفارتی تعلقات بحال
مئی
نیتن یاہو جان بوجھ کر قیدیوں کی آزادی کے تمام مواقع ضائع کر رہے ہیں
?️ 28 ستمبر 2025نیتن یاہو جان بوجھ کر قیدیوں کی آزادی کے تمام مواقع ضائع
ستمبر
سینیٹ میں مریم نواز کی بریت کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان گرما گرم بحث
?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں مسلم لیگ(ن) کی
اکتوبر
صوبوں سے زرعی انکم ٹیکس کی مؤثر وصولی پر وضاحت نہ ملنے پر آئی ایم ایف کو تشویش
?️ 13 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) زرعی انکم ٹیکس سے متعلق چاروں صوبائی
مارچ
بھارتی مسلمان کو ٹرانزٹ ویزا دینے کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
?️ 24 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل
نومبر
سعودی حکومت کو امریکی انٹیلی جنس اور لاجسٹک سپورٹ کم کرنے کی منظوری
?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں: ال مانیٹر ویب سائٹ کے مطابق امریکی پارلمنٹ نمائندوں نے
ستمبر
پنجاب حکومت نے مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا
?️ 5 مئی 2021لاہور (سچ خبریں ) ملک بھر کرونا وائرس کی تیسر لہر کا
مئی
ٹک ٹاک کا متعدد فیچرز پیش کرنے کا اعلان
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: ٹک ٹاک کانٹنٹ کو ذاتی پسندیدگی کا بنانے کے لیے
جون