?️
سچ خبریں: حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد صہیونی دشمن کے اہداف کے عین مطابق ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ سلامتی کونسل میں امریکہ کی قرارداد کا مسودہ جسے ویٹو کر دیا گیا، گمراہ کن تفصیلات پر مشتمل اور صیہونی حکومت کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسروں کو بے وقوف بنا کر اپنی بگڑی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے ناکام امریکی کوشش
حماس کا کہنا ہے کہ امریکہ نے غزہ کے خلاف اپنی جارحیت کو جاری رکھنا ممکن بنایا اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف اس حکومت کی نسل کشی پر پردہ ڈالا اور غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے پر زور نہیں دیا۔
اس تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ ہم روس، چین اور الجزائر کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں جنہوں نے صیہونی غاصب حکومت کے جرائم کی وجہ سے اس قرارداد کی مخالفت کی اس لیے کہ یہ غزہ کے عوام کی نسل کشی کو روکنے کے انسانی اور فوری مطالبے کے خلاف ہے۔
حماس نے کہا کہ ہمہ جہت فوجی مدد کے تحت 5 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور بائیڈن انتظامیہ کی سیاست دسیوں ہزار فلسطینی خواتین، بچوں اور شہریوں کے قتل پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ مصر، سعودی عرب، اردن، قطر، متحدہ عرب امارات اور فلسطین کے ممالک نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اپنے حالیہ مشترکہ اجلاس کے اختتام پر غزہ کی پٹی میں فوری اور جامع جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ۔
ان 6 عرب ممالک کے مشترکہ بیان میں، جسے مصر کی وزارت خارجہ نے X سوشل نیٹ ورک پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر شائع کیا، کہا گیا ،عرب جمہوریہ مصر ، سعودی عرب ،اردن، قطر، متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ اور فلسطین لبریشن فرنٹ کے سکریٹری جنرل کی میزبانی کی، اس دوران مسئلہ فلسطین کی صورتحال اور اس پٹی میں جاری جنگ کے تباہ کن نتائج کے حوالے سے شرکاء کے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس کے شرکاء نے غزہ کی پٹی میں فوری اور جامع جنگ بندی کو عملی جامہ پہنانے اور اس علاقے میں انسانی امداد کی آمد میں اضافے کی ترجیح پر زور دیا۔
اس کے علاوہ، شرکاء نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کے بارے میں اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کو اپنے تمام یکطرفہ اقدامات کو روکنا ہو گا جس سے منصفانہ امن کے حصول کے امکانات ختم ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سلامتی کونسل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں ناکام کیوں؟
یادر ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں شروع ہونے والی جنگ کے شہداء کی کل تعداد 32070 اور زخمیوں کی تعداد 74298 ہو گئی ہے،شہداء میں 73 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔


مشہور خبریں۔
تخفیف غربت ڈویژن کی آڈٹ رپورٹس میں 96 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
?️ 28 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی(پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی
اگست
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے۔ طارق فضل چودھری
?️ 22 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے
فروری
صہیونی پیادے کا یمن میں داخلہ
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی جاسوسی نیٹ ورک سے وابستہ جونا تھن اسپائر حال
اگست
امریکہ کے پاس افغانستان میں شکست کا تجربہ
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے جواب
ستمبر
بحرینی شہری کا صیہونیوں کے خلاف انوکھا اعتراض؛اسرائیلی ساختہ کپڑے نظر آتش
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک بحرینی شخص کو جب پتا چلا کہ جو کپڑے اس
اکتوبر
اسرائیلی کابینہ کے فیصلے فلسطینی شناخت مٹانے کی کوشش ہیں
?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں: ریاست فلسطین کے خود مختار اداروں نے منگل کی
فروری
چوٹہ بازار قتل عام کے شہداء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت
?️ 11 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی
جون
ہماری وجہ سے اب تک زلنسکی زندہ اور اقتدار میں ہے:امریکی پارلیمنٹ اسپیکر
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے یوکرینی صدر
مارچ