?️
سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اپنی تقریر میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی راہ میں بعض مسائل کی موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے اس سلسلہ مین معاہدے کی امید ظاہر کی۔
قطر کے وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کے بارے میں اپنے ایک خطاب میں کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے اب بھی اختلافات موجود ہیں نیز انسانی جہت میں بھی مذاکرات کے مسائل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی میڈیا کی نظر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں ناکامی کی وجہ
قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ہفتے کی رات ایک تقریر میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ہم نے معاہدے پر پیش رفت کی لیکن حالیہ دنوں میں ہمیں اختلافات کا سامنا کرنا پڑا۔
ساتھ ہی قطر کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ ہم ان شاء اللہ عنقریب قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر پہنچ جائیں گے اور اس مقصد کے لیے ہم اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔
عبدالرحمن آل ثانی نے مزید کہا کہ اگر ہم اس معاہدے میں ایک انسانی پیکج کی وضاحت کر سکتے ہیں، تو ہم رکاوٹوں کو ایک طرف رکھ سکیں گے۔
قطری عہدیدار نے کہا کہ دوحہ غزہ میں انسانی مصائب کو کم کرنے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
قطر کے وزیر خارجہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مذاکرات کے بارے میں حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے،مزید کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان حل کے حوالے سے بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ وقت ہمارے حق میں نہیں ہے اور رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی خطے کے لیے حالات خطرناک ہوں گے۔
مزید پڑھیں: قاہرہ مذاکرات جنگ بندی پر کیوں ختم نہیں ہوئے؟
قطر کے وزیر اعظم نے مغربی کنارے اور غزہ میں متحدہ فلسطینی حکومت کے قیام کے بارے میں اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ میں جنگ جاری رکھنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی،جنگ آج بغیر کسی پیشگی شرط کے بند ہونی چاہیے،ہمیں جنگ جاری رکھنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی اور اسے روکنے سے ہی قیدیوں کی واپسی ہو گی۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کی صورتحال پر اسلامک ممالک کا پاکستان کے
دسمبر
ٹوئٹر نے صارفین کے لئے ایک اور فیچر متعارف کرادیا
?️ 7 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کی سہولت کو
نومبر
فلسطینی سرزمین کے ایک نئے حصے پر خاموش قبضہ ناکام
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلی جنس ایجنسی نے بیت لحم صوبے کوضروری
مئی
ہمارے پاس آپ کے لیے بری خبر ہے، ہم جنگ ہار چکے ہیں: اسرائیلی میڈیا
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار نے اپنے اتوار کے ایڈیشن میں
اکتوبر
عراقی فوج کی داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائی
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی فوج کے دہشت گردوں کے خلاف ’’تیار شیر‘‘ نامی فوجی
اپریل
امریکہ شام میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:شام کے ذرائع نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ امریکہ
جولائی
بھارتی ڈیلٹاویرینٹ کا قہر جاری، کراچی سب سے زیادہ متاثر
?️ 7 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) ملک بھر میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ کا قہر جاری ہے،
اگست
امریکی قابض کیسے عراق سے نکلیں گے؟عراقی سیاسی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا
جنوری