ڈیمونا کے قریب حملہ؛صیہونی انگشت بہ دنداں

صیہونی

?️

سچ خبریں:یروشلم میں قابض صیہونی حکومت کی سکیورٹی اور خفیہ ایجنسیاں ڈیمونا ایٹمی پلانٹ کے قریب دھماکے کی وجوہات کو لے سخت پریشانی اور حیرت میں ڈوے ہوئے ہیں۔
عکا نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈیمونا ایٹمی پلانٹ کے قریب دھماکے کی وجوہات کے سلسلہ میں صیہونی سکیورٹی ادارے اور خفیہ ایجنسیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ النقب کے جنوبی حصے میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

میڈیا نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اسدود ، قدس ،جفعات اور زائف سمیت متعدد شہروں کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد نےکئی دھماکوں کی آواز سنی، اسرائیل کے چینل 13 کے نمائندے الموگ بوکر نے بتایا کہ ڈیمونا کے نواحی علاقے ابو قرینات ، جہاں سائرن کی آواز سنائی دی، کے رہائشیوں نے بتایا کہ زوردار دھماکے سے ان کے مکان لرز اٹھے اور اسی وقت سائرن بجنے لگا۔

ادھر اسرائیلی اخبار معاریو کے نامہ نگار تألیف رام نے بتایا کہ ابھی تک ایسی کوئی اطلاع شائع نہیں ہوئی ہے کہ غزہ کی پٹی سے راکٹ فائر کیا گیا تھا، اسی دوران ، عبرانی زبان کی ویب سائٹ 0404 نے اطلاع دی کہ جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ شام سے ایک میزائل فائر کیا گیا تھا جوالنقب کے مشرق میں کھلے علاقوں میں لگا۔

جبکہ اسرائیلی صحافی یا ہلر نے بھی ٹویٹ کیا کہ جب شام میں یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ اسرائیلی فضائیہ نے شام میں متعدد حملے کیے ہیں تو اس کے بعد صبح تقریبا 1: 45 بجے ، ڈیمونا میں ایک سائرن کی آواز آئی اس کے بعد وسطی اسرائیل میں متعدد دھماکے ہوئے ،تاہم اسرائیلی سکیورٹی خدمات جلد ہی ایک غیر معمولی واقعے کی وضاحت کرنے والا بیان جاری کریں گی۔

واضح رہے کہ اگر اسرائیلی ذرائع سے موصولہ خبریں درست ہیں تو کچھ غیر معمولی واقع ہوا ہے کیونکہ ڈیمونا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب گاؤں ابو قرینات کے قریب ایک دھماکے کی آواز سنی گئی ہے اور اس پاور پلانٹ کے قریب پیٹریاٹ سسٹم کو چالو کردیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

نواز شریف آئی ٹی سٹی میں امپیریل کالج لندن کا کیمپس بنانے کا اعلان

?️ 18 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں

80 سالہ امریکی صدر کی مشکلات

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر ریاست کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی کے طلباء کی

ایران اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف پر عزم

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو

مسئلہ کشمیر کے حوالے سےسابق وزیر خارجہ کا اہم انکشاف

?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے مسئلہ

دہشتگرد نے پہلے فائرنگ کی پھرتیسری صف میں جاکر خود کو دھماکے سے اڑایا،آئی جی خیبرپختونخوا پولیس

?️ 4 مارچ 2022پشاور (سچ خبریں) آئی جی خیبرپختونخوا پولیس  نے کہا ہے کہ دہشتگرد نے پہلے

ٹرمپ کا جان بولٹن کے لیے ایک نیا حکم

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: جارج ڈبلیو بش کے تحت اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر

نعیم خان کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ سیاسی ناانصافیوں پر اظہار تشویش

?️ 12 مارچ 2024نئی دلی: (سچ خبریں) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے