?️
سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کو چار ارب ڈالر کے قرضے سے متعلق رپورٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ مالی استحکام کے حصول کے لیے اسلام آباد کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے پاکستان کو مالی امداد فراہم کرنے کے اپنے ملک کے وعدوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سے جتنا ہو سکے گا مالی استحکام کے حصول کے لیے اسلام آباد کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔
لیجیان نے صحافیوں کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ پاکستانی میڈیا کی اس رپورٹ کی تصدیق کرتے ہیں کہ چین نے اس ملک کو 4 ارب ڈالر سے زیادہ کے سرکاری قرضے فراہم کرنے، کمرشل بینکوں کے 3.3 بلین ڈالر کے قرضوں کی واپسی اور زرمبادلہ کے تبادلے کو تقریباً 1.45 ڈالر تک بڑھانے کا وعدہ کیا ہے،اپنے بیان کی تفصیلات فراہم کیے بغیر اور فراہم کردہ اعدادوشمار کی تصدیق کیے بغیر کہا کہ چین اور پاکستان ہر حال میں اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، مشترکہ ترقی کے لیے مل کر کام کیا ہے اور مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق، ہم نے مالی استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے، تاہم آپ نے جن تفصیلات کے بارے میں پوچھا ہے، اس سلسلہ میں میں آپ کو متعلقہ حکام سے رجوع کرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔


مشہور خبریں۔
طالبان کو اپنے مخالفین کو بھی حکومت میں شامل کرنا چاہیے: یورپی یونین
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:افغانستان میں یورپی یونین کے نائب سفیر نے طالبان کی حکومت
فروری
وزیر اعلیٰ پنجاب کا ارشد ندیم کو تحفہ
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ
اگست
مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی گئی
?️ 22 مارچ 2021میڈرڈ(سچ خبریں)ایک ہسپانوی کمپنی نے مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی
مارچ
ڈالر کی اڑان رک نہ سکی
?️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری
جولائی
شہد کی مکھیاں بھی بیماری سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ رکھتی ہیں
?️ 1 نومبر 2021لندن(سچ خبریں) یونیورسٹی کالج لندن اور اٹلی کی جامعہ سیساری نے مشترکہ
نومبر
عراقی پارلیمنٹ ممبر کا ترکی کو انتباہ
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ترک فوجیوں کو انتباہ دیتے
جون
ہجرت اور معیشت کے جال میں پھنسا یورپ
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: گذشتہ سال میں یوکرین کے بحران نے یورپ کو ہلا
مارچ
نیٹو میں یوکرین کی رکنیت کی کوئی ضمانت نہیں
?️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے یوکرین کی
جولائی