پشاور کے دہشت گردانہ حملے پر حزب اللہ کا رد عمل

پشاور

?️

سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کر کے پاکستانی شہر پشاور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
حزب اللہ نے پشاور کے دہشت گردانہ حملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں کہاگیا ہے کہ تکفیری دہشت گردی کا ہاتھ ایک بار پھر پاکستانی شہر پشاور کی ایک مسجد تک پہنچ گیا اور نماز جمعہ کے دوران درجنوں نمازیوں کو شہید اور زخمی کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حزب اللہ اس بھیانک جرم کی شدید مذمت کرتی ہے اور ایک بار پھر تمام مذہبی حکام اور اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس منحرف نظریے کو رد کرنے اور اس کا مقابلہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

بیان کے مطابق حزب اللہ نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کریں اور انہیں سخت ترین سزائیں دیں نیز مذہبی مقامات کے تحفظ اور ایسے جرائم کے اعادہ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

بیان کے آخر میں حزب اللہ نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور پاکستان کے عوام کے لیے امن و سلامتی کی دعا کی،یادرہے کہ مغربی پاکستان میں ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 56 افراد شہید اور 190 زخمی ہو گئے ہیں جس پر ایران کی ہماری وزارت خارجہ نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں: اقوام متحدہ

?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ایک بیان میں تھیلیسیمیا

شاید سب کچھ قابو سے باہر ہوجائے؛ بائیڈن کا روس کو انتباہ

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:بائیڈن نے روس اور یوکرائن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے

احتیاط نہ کی تو صورتحال پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا: ڈاکٹر فیصل سلطان

?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل نے عوام کو خبردار

عمران خان نے وزراء کے بیرون ملک سفر پر روک لگا دی

?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے تمام وزراء کو بیرون ملک جانے

موساد کا سربراہ اپنے واشنگٹن کے خفیہ دورے میں کیا ڈھونڈ رہا تھا؟

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:دو امریکی ذرائع نے Axios ویب سائٹ کو بتایا کہ موساد

نیٹو کا یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں نیا حکم

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: جرمنی کی مخالفت کے باوجود، نیٹو کے سکریٹری جنرل نے

کیا ہر ملک امریکہ سے پوچھ کر جنگ کرتا ہے؟ ٹرمپ کا دعوی

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار

طوفان الاقصیٰ نے کیسے خطے میں امریکی اور صیہونی خواب چکنا چور کیے؟

?️ 22 فروری 2024سچ خبریں: لبنان میں حماس کے نمائندے نے غزہ جنگ کی حقیقت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے