?️
سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغانستان کے سلسلہ میں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں غور کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سامنے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے متعدد مفادات ہیں جن میں سے کچھ ہمارے مفادات سے متصادم ہیں اوربائیڈن انتظامیہ جلد پاکستان سے امریکہ کے تعلقات پر نظرثانی کرنے جا رہی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان کے مسئلے میں پاکستان کے تعاون کا اعتراف کرنے کے ساتھ ہی اس پر امریکی مفاد کے خلاف کام کرنے کا الزام بھی لگایا ہے،پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمارے ساتھ تعاون بھی کیا اور ہمارے مفادات کے خلاف بھی رہا۔
انہوں نے اسی کے ساتھ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کو اُس وقت تک تسلیم نہ کرے جب تک طالبان خواتین کے حقوق کا احترام نہیں کرتے،انٹونی بلنکن نے پاکستان سے یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان کو اُس وقت تک تسلیم نہ کیا جائے جب تک طالبان افغانستان سے نکلنے کے خواہشمندافراد کو ملک سےجانے کی اجازت نہیں دیتے اور افغان سر زمین کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بننے کے و عدے کی پاسداری نہیں کرتے
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے بارے میں حقیقت پسندانہ نقطہ نظر اور عالمی برادری کے مسلسل ساتھ دینے پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے دفتر کو ایک مشکوک لفافہ موصول ہوا
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کو
جنوری
کیا واشنگٹن پوسٹ کی نیٹن یاہو کے خلاف رپورٹ صحیح ہے ؟
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت کے مطابق واشنگٹن پوسٹ کی شائع
مئی
اسٹیٹ بینک کی کمرشل بینکوں کو ڈالر کے اخراج پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
?️ 8 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر
مئی
عفت عمر کی وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید
?️ 5 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف اداکارہ عفت عمر نے وزیر اعظم عمران خان
نومبر
ماڈل ٹاؤن واقعہ میں رانا ثنااللہ ملوث ہے، یہ کیس دوبارہ کھول رہے ہیں، شیریں مزاری
?️ 28 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق وزیر
اگست
پاک امریکا تعلق آزمودہ، بااعتماد اور پائیدار شراکت داری کی مثال ہے۔ مریم نواز
?️ 7 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے
اگست
پیپسی کمپنی کو صیہونی حکومت کی حمایت مہنگی پڑ گئی
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: عمان میں Pepsi-Cola کمپنی کے نمائندے Oman Rifco نے اعلان
اپریل
ٹرمپ ہار جائے گا تو میرا کیا ہوگا؟ایلون مسک
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: مشہور امریکی ارب پتی اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں
اکتوبر