?️
سچ خبریں:امریکہ کے توسیع طلب ایک گروپ نےا س ملک کے اٹارنی جنرل سے سابق صدر ٹرمپ کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ہل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز امریکہ کے ایک توسیع طلب گروپ نے نو منتخب امریکی اٹارنی جنرل سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا،یادرہے مواخذہ عدالت میں ٹرمپ کے بری قراردیے جانے کے جواب میں مہم برائے ترقی پسند تبدیلی مہم نے تقریبا دس لاکھ دستخطوں والی ایک درخواست میں گار لینڈ سے ٹرمپ اور ان کے لواحقین کے جرائم کی تحقیقات اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے، اس گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر آپ ٹرمپ کو اپنے مجرمانہ چینل کا جوابدہ بنانا چاہتے ہیں تو آپ صرف ڈیموکریٹک رہنماؤں پر بھروسہ نہیں کرسکتے ہیں،ہمیں انہیں بہت سختی سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن اس سے قبل اپنی انتخابی مہم میں یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ ٹرمپ کے جرائم اور خلاف ورزیوں کے مقدمے کی سماعت وزیر انصاف کے حوالے کریں گے تاہم امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو بری کرنے کے لئے ووٹ دینے کے باوجود ، ڈیموکریٹک اکثریتی رہنماؤں اور سینیٹ میں ریپبلکن اقلیت نے سابق امریکی صدر کو مجرم قرار دیا ، سینیٹ کے ریپبلکن سینٹ مچ میک کونل نےجنہوں نے ٹرمپ کو بری کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے ، نے کہا کہ ٹرمپ اپنے عہدے کے دور میں جو بھی کام انجام دیے ہیں وہ ان کے ذمہ دار ہیں،وہ ابھی کہیں دور نہیں گئے ہیں۔
امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کے لیے منفی ووٹ دینے والے مک کانل نے اعلان کیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سابق صدر واقعی اور اخلاقی طور پر اشتعال انگیزی کے ذمہ دار ہیں اسی وجہ سے ان کے حامیوں نے کانگریس پر حملہ کیا تھا،تاہم انھوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ ٹرمپ کے مواخذے کے خلاف کیوں ووٹ دیا ، ریپبلیکن سینیٹر نے کہاکہ آئین کے مطابق ، ان کا مؤاخذہ نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ (ٹرمپ) صدارت کے عہدے پر فائز نہیں ہیں۔


مشہور خبریں۔
مغربی پٹی میں حماس کے ایک لیڈر کا گھر مسمار
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے عناصر نے آج صبح مغربی کنارے کے
اکتوبر
مولانا نے نواز شریف اور زرداری کے سامنے درد دل بیان کیا
?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
مارچ
فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی وزیراعظم سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات
?️ 8 مارچ 2022(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خصوصی طور پرلاہور
مارچ
بھارت ظالمانہ کارروائیوں کے ذریعے جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام ، حریت رہنماء
?️ 11 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
کیا شمالی غزہ سے حماس کا خاتمہ ہو گیا ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سینئر عرب تجزیہ کار نے کہا کہ شمالی غزہ
جنوری
مقبوضہ جموں وکشمیر: سونم وانگچک کی گرفتاری کی مذمت
?️ 27 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے
ستمبر
روسی ویکسین کی پہلی کھیپ جلد پاکستان پہنچے گی
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے ،
مئی
لبنانی امونیم نائٹریٹ گودام کا مالک بقاع شہر سے گرفتار
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنانی میڈیا نے امونیم نائٹریٹ ڈپو کے مالک کی بقاع شہر
ستمبر