سچ خبریں:باخبر ذرائع نے بتایا کہ یوکرائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث نیٹو ریپڈ ری ایکشن فورس میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو نے اپنی افواج کی تیاری کی سطح میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ یوکرائن کی سرحد پر کشیدگی میں اضافے اور روس کے ساتھ بحران کو اعلان کیا گیا ہے، فوجی اتحاد کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ نیٹو ریپڈ ری ایکشن فورسز اس وقت ہائی الرٹ ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ نیٹو فوجیوں کو اب 30 دن کے بجائے ایک ہفتے کے اندر مقابلے کرنے کے لیے تنازعہ والے علاقے میں جانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرائن پر حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے انٹیلی جنس تخمینوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا،کہ اب مجھے یقین ہو گیا ہے کہ اس نے (پیوٹن) حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اورہمارے پاس اس پر یقین کرنے کی وجوہات ہیں۔
یادرہے کہ اسی دوران مشرقی یوکرائن کے ڈون باس میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں۔