?️
سچ خبریں:صیہونی اخبار نے حال ہی میں ایک سروے کیا ہے جس کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل میں آنے والے انتخابات میں نیتن یاہو کی لابی کو ہرحال میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صیہونی اخبار معاریو کے ذریعہ پیر کی صبح کیے جانے والے ایک سروے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی لابی کی طاقت اور اسرئیل میں آنے والے پارلیمانی انتخابات میں حکومت بنانے کے لیے ان کی عدم صلاحیت کو ظاہر کیا گیا ہے تاہم ان کا اپوزیشن کیمپ بھی 23 مارچ کو ہونے والے انتخابات میں حکومت تشکیل نہیں دے سکے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی ریڈیو 103 کے ذریعے نشر ہونے والے سروے کے مطابق اگرابھی انتخابات ہوتے ہیں تو نیتن یاھو کی پارٹی 47 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلے گی جبکہ لیکود 28 ، شاس 8 اور یہودیت تورات7 میں ، جبکہ اتحاد مذہبی صہیونیت اور فاشزم 4 نشستیں جیت سکتی ہے،سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں تک کہ اگرنفتالی بنت کی دائیں بازو کی پارٹی جو سروے کے مطابق 11 نشستیں حاصل کر سکتی ہے، نیتن یاہو کے ساتھ اتحاد کر لیتی ہے تب بھی نیتن یاہو کی لابی کنیسیٹ کے 61 ممبروں کی اکثریت تک نہیں پہنچ پائے گی۔
یادرہے کہ گذشتہ دوسال کے اندر غیر قانونی صیہونی ریاست میں یہ چوتھا الیکشن ہے اور ہر بار کوئی پارٹی کی حکومت بنانے کے لیے ضروری نشستیں حاصل نہیں کر سکی ہے دوسری طرف صیہونی شہریوں کا کہنا ہے کہ اوپر سے لے کر نیچے تک سب صیہونی حکام بدعنوانیوں میں ڈوبے ہوئے ہیں ،نیتن یاہو کے خلاف تو دسیوں مقدمات بھی چل رہے ہیں جنہیں آنے والے انتخابات کے بعد تک ملتوی کر دیا گیا ہے ، درایں اثنا یہ کہا جا رہا ہے کہ موجودہ صیہونی وزیر اعظم اگر حکومت نہیں بنا پاتے ہیں تو انھیں جیل میں بھی جانا پڑ سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
چیف جسٹس نے نگران حکومت پر سوالات اٹھادیے
?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ملک بھر
اکتوبر
شام میں امریکہ کو نئے سال پر میزائلوں کا تحفہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کل رات اس ملک
جنوری
یورپ کو سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟ چینی سفیر کا جواب
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے
جون
مرکزی کردار کے لیے 16 ڈراموں کی پیش کش مسترد کی، علی رضا کا دعویٰ
?️ 13 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے دعویٰ کیا
دسمبر
برطانوی فوج پر سائبر حملہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:برطانوی فوج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سائبر حملہ میں ہیک کیے
جولائی
امریکہ نے لگائی ایران کے پیٹرو کیمیکل سیکٹر پر پابندیاں
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ
اگست
40000 فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی فورسز کی طرف سے عائد حفاظتی اقدامات اور پابندیوں کے
اکتوبر
میری برطرفی امریکی دباؤ اور سازش کا نتیجہ تھا: عمران خان
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیوز ویک میگزین
جون