?️
سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ سابق اسرائیلی وزیراعظم کی فلسطینیوں کے ساتھ امن کی کوئی خواہش نہیں تھی جو صدی کی ڈیل کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ بنی۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق صیہونی صدر بنجمن نیتن یاہو کبھی بھی فلسطینیوں کے ساتھ امن نہیں چاہتے تھے، ٹرمپ نے صہیونی چینل واللا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تل ابیب اور فلسطینیوں کے درمیان صدی کے معاہدے پر عمل درآمد میں ناکامی کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ نیتن یاہو فلسطینیوں کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتے تھے۔
یادرہے کہ سابق امریکی صدر نے یہ ریمارکس گذشتہ اپریل میں صیہونی صحافی براک رفیڈ کو اپنی نئی کتاب ٹرمپ پیس؛ دی ابراہم ایکارڈز اینڈ دی ریوولیوشن ان مڈل ایسٹ کے بارے میں انٹرویو دیتے ہوئے دیے،اس کتاب میں انھوں نے صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنی کوششوں اور آخر کار یہ کوششیں کس طرح ناکام ہوئیں اس پر تفصیل سے بحث کی ہے۔
یادرہے کہ ٹرمپ نے جنوری 2020 میں وائٹ ہاؤس کی ایک سرکاری تقریب میں مشرق وسطیٰ کے امن منصوبے کا اعلان کیا، جسے صدی کی ڈیل کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ انہوں کی نظر میں تل ابیب کے حق میں اٹھایا گیا بہترین قدم تھا،تاہم اپنے سے پہلے کے دو صدور بل کلنٹن اور براک اوباما کی طرح ٹرمپ بھی اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ نیتن یاہو دو ممالک بنانے میں بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہیں،انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بیبی (نیتن یاہو) کبھی بھی فلسطینیوں کے ساتھ امن چاہتے تھے ۔


مشہور خبریں۔
زائد العمری کے باعث یادداشت کم ہوچکی، امیتابھ بچن
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اعتراف کیا
مارچ
صنعاء کا محاصرہ اور امن کی بات کرنا دو متضاد چیزیں
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزیز نے کہا کہ
مارچ
امریکی کمپنی نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: یورپی ممالک کے علاوہ ایک امریکی کمپنی نے بھی مقبوضہ
اپریل
حیفا پر حزب اللہ کے حملوں کے بارے میں صیہونی اخبار کا اظہار خیال
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے
ستمبر
خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ پاکستان
?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے کہا ہے کہ خطے میں سکیورٹی
جون
دہشت گردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، یہ پاکستان کے دشمنوں کی پراکسیز ہیں، آرمی چیف
?️ 1 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے ملک
اکتوبر
شامی حکومت مخالفین کے درمیان تصادم
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:شامی حکومت مخالف اتحاد کے ایک رہنما نے مخالفین کے درمیان
مارچ
کیا امریکہ ایران کے ساتھ سفارتی حل تلاش کر رہا ہے؟
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جے
مئی