?️
سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹیز ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے نیتن یاہو پر کڑی تنقید کی، جنہوں نے حال ہی میں اپنی اور اپنی اہلیہ کی چھٹیاں گزارنے کی ایک ویڈیو شائع کی،اخبار نے مقبوضہ علاقوں کی نازک صورتحال کے لیے انہیں ذمہ دار قرار دیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے چھٹی پر جانے کی اپنی اور اہلیہ کی ویڈیو شائع ہونے کے بعد صہیونی اخبار ہارٹیز اس ویڈیو کو "عجیب اور خوفناک” قرار دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی ریاست کی صورتحال اور نیتن ہاہو کی خوش فہمی
ہاریٹز نے لکھا کہ ملک جل رہا ہے اور وہ چھٹیاں منا رہے ہیں اور لطف اندوز ہو رہے ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس جگہ کی ایک عجیب اور خوفناک ویڈیو جاری کی ہے جہاں وہ اپنی چھٹیاں گزار رہے ہیں،انہوں نے اور ان کی بیوی نے دھوپ کا چشمہ پہن رکھا ہے اور ان کی میز پر شراب بوتلیں ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو ویڈیو میں کہتے ہیں کہ صورتحال بہت اچھی ہے،لطف اٹھائیں، لطف اندوز ہوں۔
ہاریٹز نے مزید لکھا کہ نیتن یاہو نے یہ ویڈیو اس وقت شائع کی جب اسرائیلی کابینہ اسرائیلی فوج کے کمانڈروں کے خلاف لڑ رہی ہے، فوج کی کارکردگی میں مسلسل کمی آرہی ہے، ریزرو فورسز کا بحران جاری ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی ٹیلی ویژن کا نیتن ہاہو کے بارے میں اہم اعتراف
یاد رہے کہ اس سال 4 جنوری کو نیتن یاہو کی سربراہی میں صیہونی حکومت کی کابینہ نے ایک منصوبہ پیش کیا جس میں اس حکومت کے عدالتی نظام میں اصلاحات کا دعویٰ کیا گیا، جسے اس کے مخالفین عدالتی بغاوت سے نام سے یاد کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نیتن یاہو بدعنوانی، رشوت اور امانت میں خیانت کے الزام سے بچنے کے لیے یہ منصوبہ بنا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے دفتر کو ایک مشکوک لفافہ موصول ہوا
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کو
جنوری
مسلم ممالک متحد ہو کر عملی اقدامات کریں، انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار
?️ 21 جون 2025استنبول: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی
جون
ہم ان چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے:شیخ رشید
?️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی
اپریل
پچھلے چوبیس گھٹنے میں سعودی اتحاد کی122 بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:جارحیت پسند سعودی اتحاد نے یمن کے خلاف اپنی جارحیت کا
جولائی
ٹرمپ کی جیت ایک بڑے سیکورٹی بحران سے دوچار
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی جریدے فارن افیئرز کے مطابق اگر نومبر میں ہونے
ستمبر
تاجکستان کے وزیر دفاع نے آرمی چیف سے ملاقات کی
?️ 14 جولائی 2021روالپنڈی(سچ خبریں) .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جولائی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی
اگست
دبئی پولیس کے نائب سربراہ کی سعودی عرب کے خلاف محاذ آرائی
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:دبئی کے ڈپٹی پولیس چیف نے ریاض اور ابوظہبی کے مابین
جولائی