?️
سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم جو موبائل فون رکھنے پر یقین نہیں رکھتے تھے ،کو 12 سالوں میں پہلی بار موبائل فون کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔
عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے خبر دی ہے کہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو جو 12 سال وزیر اعظم رہنے کے دوران موبائل فون کے استعمال پر یقین نہیں رکھتے تھے ، کو پہلی بار جدید موبائل فون رکھتے ہوئے دیکھا گیا تھا،اخبار نے لکھا کہ بہت سالوں سے نیتن یاھو اسرائیل میں شاید وہ واحد شخص تھے جن کے پاس سیل فون نہیں تھا۔
اسرائیل ہیوم نے مزید لکھا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو اب ایک نئے ذاتی اسمارٹ فون پر فخر ہے اورجیسا کہ توقع کی جارہی ہے کہ نتن یاہو کا نیا موبائل بہت ہی کم لوگوں کے پاس ہے،رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے دوستوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے آخری بار 2009 میں سیل فون لیا تھا۔
قابل ذکرہے کہ 2014 میں نیتن یاھو نے ان لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے، جنہوں نے انٹرویو کرنے سے پہلے ان کی تصویر کشی کی تھی، کہاکہ میں نئی دنیا کو نہیں سمجھتا ، ہر کوئی تصاویر لے رہا ہے، یہ لوگ زندگی کے باقی کام کب کرتے ہیں؟ تصاویر نہ لو اور زندگی سے لطف اٹھاؤ ،میں زندگی کے مزے لیتا ہوں، تصاویر نہیں بناتا ہوں۔ میں آزاد انسان ہوں جبکہ آپ اپنے آلات کے غلام ہیں۔


مشہور خبریں۔
جو بائیڈن کے سیول پہنچنے پر امریکہ مخالف ریلی
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: جیسے ہی امریکی صدر جو بائیڈن جنوبی کوریا کے ساتھ
مئی
ہند۔پاکستان جنگ میں اسرائیلی ہتھیاروں کا اہم رول
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: معاشی اخبار "کالکالیست” کی ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کئی
مئی
صارفین سے جولائی میں استعمال شدہ بجلی پر 2.07 روپے فی یونٹ اضافی وصول کرنے کی درخواست
?️ 23 اگست 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) یکم جولائی سے یکساں ٹیرف میں 26 فیصد
اگست
صیہونی ہاؤسنگ مارکیٹ پر غزہ جنگ کا اثر
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار نے اسرائیل کی معیشت پر غزہ جنگ کے
دسمبر
امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کردی
?️ 2 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں
اگست
کنیڈا میں بھارتی طالب علم کا قتل
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:کنیڈا میں ایک ہندوستانی طالب علم کا گولی مارکر قتل کردیا
اپریل
صہیونیوں کی پکڑی گئی تصاویر کے اجراء پر تل ابیب کا ردعمل
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے فلسطینی استقامت کے ساتھ صہیونی
جون
آیت اللہ سیستانی کی نظر میں سید حسن نصراللہ
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں
ستمبر