?️
سچ خبریں:ان دنوں سید حسن نصر اللہ کی مسلسل تقاریر اور بحیرہ روم میں لبنان کے توانائی کے وسائل پر صیہونی حکومت کے حملوں کی صورت میں حزب اللہ کے فوجی جواب کی دھمکی اسرائیلی میڈیا کی سرخیاں بنی ہوئی ہیں۔
لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے سخت لہجے اور مسلسل تکرار ہونے والے ،بغیر کسی نرمی اور سمجھوتے کے آثار دکھلانے والے موقف نے مقبوضہ علاقوں کے بہت سے تجزیہ کاروں کو اس بات کا اعتراف کرنے پر مجبور کیا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی فوجی تصادم کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
اس دوران صیہونی حکومت کی عبوری حکومت کے ساتھ منسلک ذرائع ابلاغ مقبوضہ علاقوں میں پارلیمانی انتخابات کے موقع پر نیتن یاہو کے قریب دائیں بازو کے دھڑے اور اس دھڑے کے میڈیا ہتھیاروں کی پیاس بجھانے کی کوشش کر کرتے ہوئے لبنان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے اور جنگ کی طرف نہ بڑھنے کو ایک عظیم فتح کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔
صیہونی تجزیہ کار کا ان لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے جو مستقبل کے ممکنہ تصادم کا غزہ کے ساتھ حالیہ جنگ سے موازنہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، مزید کہنا ہے کہ حزب اللہ کا جہاد اسلامی تحریک سے کسی بھی طرح موازنہ نہیں کیا جا سکتا، یہ گروپ 2006 کے موسم گرما کی جنگ سے پہلے اور اس کے بعد کم از کم 2 دہائیوں سے اپنے آپ کو مضبوط اور مؤثر ہتھیاروں سے لیس کرچکا ہے اور اسرائیل کے سامنے ایک قسم کا توازن قائم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
آصف کرمانی نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف
جولائی
صیہونی فوج کا عرب اور اسلامی افواج کی سربراہی کانفرنس منعقد کرنے کا منصوبہ
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی فوج عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ فوجی تعلقات کو
ستمبر
داعش کے موجودہ سربراہ کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا اہم اعتراف
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے خفیہ تفتیش کی کچھ رپورٹ کی بنیاد پر
اپریل
زرعی اور تعمیراتی صنعتوں میں بحران؛ نیتن یاہو کی لامتناہی جنگوں کا نتیجہ!
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزارت جنگ کی تازہ ترین رپورٹ کے
جولائی
فیس بک کا 100 ممالک میں اسرائیلی کمپنیوں کی جاسوسی کے بارے میں انتباہ
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:فیس بک نے دنیا کے مختلف حصوں میں اس نیٹ ورک
دسمبر
برطانیہ نے افغانستان کا سفر کےسے روکا
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے برطانوی شہریوں
جون
پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کی وجوہات
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی جانب سے
جولائی
غزہ میں انسانی صورت حال انتہائی تشویشناک
?️ 7 اگست 2025 سچ خبریں: یورپی یونین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعرات کے
اگست