ناروے میں صیہونی ریاست کے ساتھ تعاون کی وجہ سے امریکی کمپنی کی سرگرمیاں معطل

ناروے

🗓️

سچ خبریں:ناروے کی حکومت نے انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی اور مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کی وجہ سے اس ملک میں Motorola Solutions کی سرگرمی کو معطل کر دیا ہے۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق ناروے کی حکومت کے نیشنل ریزرو فنڈ نے نے انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی اور مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کی وجہ سے اس ملک میں Motorola Solutions کمپنی کی سرگرمی کو معطل کردیا ہے۔

صیہونی اسرائیل ڈیفنس ویب سائٹ نے اس بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ موٹوولا سلوشنز مواصلاتی ٹیکنالوجی ، سراغ لگانے اور ٹریکنگ آلات کے شعبے میں ایک اعلی کمپنی ہے، جس کا ایک فیصد حصہ ناروے کے نیشنل ریزرو فنڈ کی ملکیت ہے۔

اس صہیونی ویب سائٹ کے مطابق یہ امریکی کمپنی صیہونی فوج، موساد اور شاباک کے ساتھ تعاون کرتی ہے اور اس کی ٹیکنالوجی اس حکومت کی سکیورٹی سروسز کے مرکز میں موجود ہیں،دوسری جانب امریکی کمپنی Motorola Solutions کی اہم خدمات میں سے ایک مغربی کنارے میں صہیونی بستیوں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری آلات فراہم کرنا ہے۔

ناروے کے نیشنل ریزرو فنڈ کی اخلاقیات کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس کمپنی نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی سرگرمیوں سے انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی کی ہے اور اس وجہ سے ناروے میں اس کی سرگرمیاں معطل کر دی جائیں گی۔

 

مشہور خبریں۔

میکسیکو اور امریکہ کے درمیان سرحد پر تارکین وطن کے ساتھ جنسی زیادتی

🗓️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:میکسیکو حکومت نےانکشاف کیا ہے کہ میکسیکو کے سرحدی شہروں رینوسا

مراد سعید کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید

🗓️ 6 نومبر 2021مانسہرہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر مراد سعید نے سندھ حکومت پر کڑی

حماس کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ نیتن یاہو کا وہم

🗓️ 10 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے

عبداللطیف جمال رشید عراق کے نئے صدر

🗓️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے اراکین نے اس ملک کے صدر کے انتخاب

اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.6 فیصد تک پہنچ گئی

🗓️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و

فلسطینی مجاہدین کی نئی نسل نے اسرائیلیوں کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں:دی اکانومسٹ

🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:اکانومسٹ میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں فلسطین کے مغربی کنارے

ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکنا الیکشن کا کام ہے

🗓️ 2 فروری 2021ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکنا الیکشن کا کام ہے اسلام

عراقی صدر اور مراکش کے بادشاہ کا موبائل فون صیہونی جاسوس سافٹ وئر کے ذریعہ ہیک

🗓️ 21 جولائی 2021سچ خبریں:فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے