?️
سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کی طرف سے مغربی کنارے اور مقبوضہ شہر قدس میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کو تیز کرنے کی کوششوں کی مذمت کی۔
عرب پارلیمنٹ نے مغربی کنارے اور شہر قدس میں صیہونی بستیوں کی تعمیر میں شدت لانے کے حوالے سے صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
عرب پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں صیہونی حکومت کے ان اقدامات کے نتیجہ میں خطرات اور تشدد کی لہر تیز ہونے نیز علاقے کے حالات کے بگڑنے کے بارے میں خبردار کیا ہے،مصری اخبار الاحرام کی رپورٹ کے مطابق اس بیان میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے صیہونی حکومت کے بالخصوص مقبوضہ شہر قدس میں آبادکاری کے منصوبوں کو روکنے کے لیے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید آیا ہے کہ صیہونی حکومت کا مقبوضہ بیت المقدس میں آبادکاری کے منصوبوں کو تیز کرنے کا مقصد اس شہر کے جغرافیائی اور تاریخی تناظر کو تبدیل کرنا اور اسے یہودی بنانا ہے ، عرب پارلیمنٹ کے رکن نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑ کر ان نسل پرستانہ جرائم کا مقابلہ کرے اور بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے ان جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
اس بیان میں قابض حکومت کو بین الاقوامی امن کی مرضی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے پر مجبور کرنے اور بین الاقوامی امن کی اتھارٹی کی بنیاد پر قبضے کے خاتمے کے لیے مخصوص وقت پر مفاہمت اور حقیقی مذاکرات کے عمل کے آغاز کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اسرائیلی حکومت کی دہشت گردانہ روش کا
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن میں انصار
نومبر
بانی کشمیر سردار ابراہیم خان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ مشعال ملک
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک
جولائی
میٹا کا پرائیویسی مسائل کا جائزہ لینے کیلئے اے آئی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: میٹا (سابقہ فیس بک) نے اپنے پلیٹ فارمز جیسے فیس
جون
ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن عہدے سے مستعفی
?️ 25 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے اپنے
مارچ
پاور ڈویژن کی جولائی سے بجلی مزید مہنگی ہونے کی خبروں کی تردید
?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور ڈویژن کی جانب سے جولائی سے ملک
مئی
سعودی عرب کا اپنا مخصوص جوہری پروگرام شروع کرنے کا اعلان
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:ایک سعودی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اپنے
جنوری
آرمی چیف، ان کے اہل خانہ کی ذاتی معلومات تک رسائی کی تحقیقات کا حکم
?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے
اپریل
قدس فورس اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے سربراہان کے درمیان بات چیت
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسدران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل
مئی