موسم سرما میں 6 ملین برطانوی شہریوں کی بجلی بند ہونے کا خدشہ

برطانوی

🗓️

سچ خبریںایک برطانوی سرکاری دستاویزاتی رپورٹ کے مطابق اگر روس سے یورپ کو گیس کی سپلائی منقطع کر دی گئی تو اس موسم سرما میں 60 لاکھ برطانویوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔
برطانوی اخبار ٹائمز نے ایک سرکاری دستاویز کے حوالے سے بتایا کہ اگر روس سے یورپ کو گیس کی سپلائی منقطع کر دی گئی تو اس موسم سرما میں 60 لاکھ برطانویوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا، رپورٹ کے مطابق یورپ میں طلب میں اضافے کے باعث آئندہ موسم سرما میں ناروے سے گیس کی درآمد آدھی رہ جائے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ اپنی درآمد شدہ گیس کا تقریباً نصف ناروے سے خریدتا ہے، برطانوی حکومت نے ایندھن کے لیے سخت عالمی مسابقت کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس موسم سرما میں امریکہ اور قطر جیسے بڑے پروڈیوسرز سے مائع قدرتی گیس کی ترسیل آدھی کر دی جائے گی۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ ہالینڈ اور بیلجیئم سے گیس کی سپلائی بھی سردیوں میں منقطع ہو جائے گی کیونکہ دونوں ممالک کو اپنی ضروریات پوری کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے، یاد رہے کہ برطانیہ نے اس سال کے آخر تک روسی تیل کی درآمدات ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے، در ایں اثنا لندن اب اپنے پرانے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کو بحال کرکے بجلی کی پیداوار کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کے رکن ممالک بھی یونین میں یوکرین کی شمولیت کے مخالف

🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں:یوکرین کی جانب سے یورپی یونین میں شمولیت کے لیےمتعدد بار

گھر میں کام کرنے والی خاتون نے بیٹا اغوا کرلیا تھا، قیصر نظامانی

🗓️ 1 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول اداکار قیصر خان نظامانی نے انکشاف

ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک ہے: حماد اظہر

🗓️ 26 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ

جہاد اسلامی کے کمانڈروں کی شہادت موبائل فون کی وجہ سے ہوئی:زیاد النخالہ

🗓️ 24 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے نیتن یاہو

امریکہ نے اپنی عادت کے مطابق ایک بار پر وعدہ خلافی کی:ایران

🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی ٹیم کے سربراہ

الحشد الشعبی کو تحلیل کرنے کے بارے میں عراقی وزیراعظم کا بیان

🗓️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک بار پھر

’کل ڈھونگ رچایا گیا‘، پی ٹی آئی کا جمعہ کو ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان

🗓️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل

یوکرین میں جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیئے: جرمن

🗓️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں:  جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے یوکرین کے خلاف روس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے