🗓️
سچ خبریں: بولیویا کے وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ نیو ورلڈ آرڈر کا مطلب مغرب کی بالادستی کا خاتمہ ہے۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بولیویا کے وزیر خارجہ روگلیو مائیتا نے کہا کہ ہم کثیر قطبی دنیا کی ترقی کے حق میں ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بولیویا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ نئے ورلڈ آرڈر کا مطلب مغرب کی بالادستی کا خاتمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یک قطبی نظام کا خاتمہ یا نہ ختم ہونے والی جنگ؟
انہوں نے کہا کہ بولیویا اور برکس تنظیم دونوں ایک ایسے بین الاقوامی منظر نامے کے حق میں ہیں جہاں دوسروں کو زیر کرنے کی کوشش کیے بغیر اور نوآبادیاتی نظام سے ہٹ کر ممالک ایک دوسرے کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات چیت کر سکیں۔
اس سلسلے میں انہوں نے مزید کہا کہ بولیویا بھی اس سمت میں آگے بڑھتا رہے گا،روس میں بولیویا کی سفیر نے اس ملک کی برکس میں شمولیت کی خواہش کے بارے میں ایک مراسلہ پیش کیا ہے۔
ماسکو میں بولیویا کی سفیر ماریا لوئیسا راموس اُرزاگاسٹی نے اعلان کیا کہ روس میں بولیویا کے سفارت خانے نے روسی فریق کو برکس میں شامل ہونے کی خواہش کے بارے میں ایک مراسلہ بھیجا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مراسلہ تمام ممالک کو برکس میں شامل ہونے کی اپنی خواہش کے بارے میں بھیجا جس کے بعد برکس کے فیصلے سے بولیویا کے صدر کو اس سربراہی اجلاس میں مدعو کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے ہم نے پہلے ہی ایک درخواست جمع کرائی تھی اور اب ایک اور درخواست دی، ہم نے یہ درخواست ماسکو کو دی ہے۔
مزید پڑھیں: مغربی تسلط کا خاتمہ قریب ہے: ٹونی بلیئر
یاد رہے کہ یہ اس وقت ہے جبکہ کریملن کے ترجمان نے اس سے قبل برکس گروپ کے اپنے ارکان کی تعداد بڑھانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
روسی صدارتی محل کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اعلان کیا کہ جنوبی افریقہ میں 22 سے 24 اگست تک منعقد ہونے والے برکس کے آئندہ اجلاس میں اس مسئلے پر بات کی جائے گی ۔
مشہور خبریں۔
اگلی جنگ فلسطین تک محدود نہیں رہے گی: عطوان
🗓️ 3 مئی 2023علاقائی اخبار ریالیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار عبدالباری عطوان
مئی
ہتھیار اٹھانے والے فلسطینیوں کو گولی مار دی جائے:صیہونی پارلیمنٹ ممبر
🗓️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ کے ایک انتہاپسند رکن اور صیہونی قومی سلامتی کی
نومبر
شارخ خان کے ہمشکل کا ایک اور کارنامہ،سب حیران
🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمشکل سے سب
جولائی
یوکرین جنگ کا رخ بدل دینے والے تین ہتھیار
🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:سی این این نیوز چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں یوکرین
فروری
دو امریکی اہلکار ایران اور تیل پر بات چیت کے لیے سعودی عرب گئے ہیں: وائٹ ہاؤس
🗓️ 27 مئی 2022سچ خبریں: جمعرات کی شام ایک نیوز کانفرنس میں وائٹ ہاؤس نے
مئی
نیتن یاہو کے رہتے ہوئے جنگ ہمیشہ جاری رہے گی: عبرانی میڈیا
🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی زیمان نیوز سائٹ نے آج ہفتہ کو شائع
اکتوبر
لوڈ شیڈنگ کے متعلق وزیر توانائی کا بڑا بیان
🗓️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر
جولائی
الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کو طلب کر لیا
🗓️ 12 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
دسمبر