اپنے لوگ واپس آجائیں گے:عمران خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جیسے جیسے ووٹ کا دن قریب آئے گا تو یہ سارے لوگ واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہروں کے ماسٹر پلان اس لیے ضروری ہیں کیونکہ شہر پھیلتے جارہے ہیں، جس سے نقصان یہ ہوگا کہ زرعی زمین کم ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کے منصوبے کا تین ہفتے تک اعلان کریں گے، اس کا مقصد پنڈی کو نیا شہر بنانا ہے، دبئی اور دیگر نئی شہروں سے ہم نے سیکھا ہے اور پنڈی کو نیا شہر بنائیں گے اور اگلے 3ہفتے میں شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ پنڈی بھی لاہور کی طرح پھیلتا جائے گا لیکن رنگ روڈز بنائیں گے اور شہر کو مزید پھیلنے سے روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے رنگ روڈ کے ساتھ صنعتی زون کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ عدم اعتماد کی تحریک پاکستان میں زبردست کام ہو رہا ہے کیونکہ لوگوں کو کبھی نہ کبھی پتہ چلنا تھا کہ پاکستان میں پیسے کی سیاست آگئی ہے، اتنے کھل کر پیسے کی سیاست سامنے آگئی ہے کہ ضمیر خریدنے کے لیے منڈی لگی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چوری کا پیسہ ہے یا حکومت سندھ کا پیسہ ہے، اس کا مطلب ہے کہ عوام کا پیسہ ہے اور یہ غیرقانونی ہے کیونکہ سیاست دانوں کے ضمیر خریدنے کے لیے یہ پیسہ استعمال کریں اور یہ چھپ کر نہیں اوپن ہو رہا ہے، سندھ ہاؤس میں اس کو بچانے کے لیے پولیس بلائی ہے،کون سی ایسی سرگرمی تھی کہ آپ کو چھپانا پڑے اور رات کے اندھیرے میں یہ کام کرنا پڑتے تو یہ غیرقانونی سرگرمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو ڈر کس چیز کا ہے، اگر تحریک انصاف کے کوئی لوگ ہم سے تنگ ہیں اور جانا چاہتے ہیں، تو ان کو پولیس کا تحفظ اور چھپا کر اور پھر پیسے کی بڑی بڑی تھیلیاں آرہی ہیں اور یہ سارا کچھ قوم کے سامنے ہو رہا ہے۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان پر کرم کیا ہے کہ لوگوں کو اس طرح کی سیاست کی شکل دیکھنی چاہیے، اگر ہم پیچھے رہ گئے ہیں تو اس طرح کی سیاست سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی کسی کو شرم نہیں ہے، اس کو جمہوریت نہیں کہتے، جمہوریت کسی اور چیز کا نام ہوتا ہے، میں نے برطانیہ میں اپنی زندگی کے کوئی 30 سال گزارے ہیں، اور ہم نے اپنی جمہوریت کا وہاں سے ماڈل لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں کوئی سیاست دان تصور بھی نہیں کرسکتا ہے کہ پیسے لے کر دوسری طرف جائے اور فلور کراس کرے گا، ان کی جمہوریت میں اگر کوئی پیسے دینے کی کوشش بھی کرے، اس کو اتنا خوف ہوگا اگر وہ پکڑا گیا تو معاشرہ اس کو معاف نہیں کرے گا، ان کوعوام کا اتنا ڈر ہے کہ ان کی جمہوریت میں عوام کے خوف کی وجہ سے کسی کی مجال نہیں ہے کہ اس طرح کی حرکت کرے جو سندھ ہاؤس میں ہو رہی ہے۔

سندھ ہاؤس میں داخلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ جذبات میں آئے اور سندھ ہاؤس کے باہر گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جہموریت میں پرامن احتجاج آپ کا حق ہے، اگر کوئی آپ کے حلقے سے ووٹ لے کر آتا ہے اور پیسے لے کر کسی اور کے ساتھچلا جاتا ہے تو آپ کا فرض ہے کہ پرامن احتجاج کریں لیکن تصادم نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اصل میں دباؤ عوام کا پڑتا ہے، عوام یہ بتائے کہ یہ جو کر رہے ہیں کیا یہ جمہوریت ہے، آپ کسی اور کے ٹکٹ پر جیت کر آئے اور اپنے آپ کو بیچ رہے ہیں، برطانیہ میں عوام کا دباؤ پڑتا ہے، کسی کی مجال نہیں ہے کہ اس طرح کرے کیونکہ ساری زندگی کے لیے اس کی سیاست ختم ہوجاتی ہے، سیاست کیا اس کو جیل میں ڈال دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارےلیے یہ ایک زبردست موقع مل گیا ہے اور ساری قوم کے سامنے نظر آگیا ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دن نوٹ کریں، میں آج پیش گوئی کررہا ہوں، جیسے جیسے عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹ کا دن قریب ہوگا تو ضمیر فروشی پر میں قوم کا جو غصہ دیکھ رہا ہوں، مجھے پورا یقین ہے، ہمارے جو بھی لوگ ان سے بات کر رہے ہیں،کوشش کر رہے ہیں، میں ان کو شک کا فائدہ بھی دے دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر لوگ واپس آئیں گے، کیونکہ یہ عوام کا دباؤ دیکھیں گے، زمانہ بدل چکا ہے، جب چھانگا مانگا کی سیاست تھی تو تب سوشل میڈیا نہیں تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت سوشل میڈیا ایک،ایک چیز لوگوں کے سامنے لے آتا ہے، یہ وقت بدل گیا ہے اور ان شااللہ 27 تاریخ کو عوام دیکھیں گے کہ اسلام آباد کی تاریخ میں کبھی اتنے لوگ جمع نہیں ہوئے ہوں گے، صرف اس لیے کہ وہ ایک پیغام دینا چاہیں گے کہ قرآن کی آیت ‘امر بالمعروف’ یعنی ہمیں اللہ کا حکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یاد رکھیں کہ مسلمانوں کو حکم ہے تم اچھائی کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑے ہوں، جب سب کے سامنے برائی دیکھ رہے ہوں تو اللہ نے قرآن میں حکم دیا ہوا ہے کہ آپ جب دیکھ رہے ہیں کہ جب لوگ پیسے لے کر ضمیر بیچ رہے ہیں اور کرپٹ لوگ پیسے لے کر حکومت گرا رہے ہیں، چوری کے پیسے پر، عوام پر اللہ فرض کرتا ہے کہ بتاؤ تم کہاں کھڑے ہو۔

انہوں نے کہا کہ عوام ان شااللہ 27 تاریخ کو بتائیں گے کہ وہ کدھر کھڑے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بھارت نے لداخ کی رہی سہی خودمختاری اور تمام اختیارات چھین لئے ہیں۔

?️ 3 دسمبر 2025لہہ: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں لداخ

افغانستان میں ایک بار پھر بم حملہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 7 جون 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں آئے دن ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے

نام نہاد انتخابات حق خود ارادیت کا ہرگز متبادل نہیں، حریت رہنما

?️ 11 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

عمران خان کا بیانیہ وطن کی محبت اور اداروں کی بالادستی پر مبنی ہے۔چوہدری پرویز الہیٰ

?️ 28 جولائی 2022لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام عمران

امریکی کانگریس پر حملہ کرنے والے کو 6 سال کی قید

?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:مختلف رپورٹس کے مطابق 56 سالہ رالف سیلنٹانو کو 6 جنوری

کورونا وائرس میں مبتلا امریکی شہریوں کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی خطرناک سازش کے بارے میں اہم انکشاف

?️ 23 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے امریکی شہریوں کے خلاف

فرانسیسی انتخابی امیدوار کا یہودی مغربی محور پر ایران کی فتح کا اعتراف 

?️ 6 جولائی 2026سچ خبریں: فرانس کے صدارتی امیدوار ژان لوک ملانشون نے ایک انٹرویو میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے