مشرقی شام میں 2 امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر

شام

?️

سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع دیر الزور صوبے میں 2 امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے۔

العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرق میں واقع صوبہ دیرالزور میں 2 امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے، رپورٹ کے مطابق جمعے کی رات دیر الزور (فرات کے مشرق) میں واقع العمر اور کونیکو آئل اور گیس فیلڈز میں امریکہ کے دو غیر قانونی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان راکٹ حملوں کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں نے کونیکو گیس فیلڈ پر پرواز کی،دوسری جانب ایک امریکی فوجی عہدیدار نے قطر کے الجزیرہ چینل کو بتایا کہ مشرقی شام میں امریکی اڈوں میں سے ایک کو 8 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا،انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واشنگٹن اس راکٹ حملے کے نقصان کا اندازہ لگا رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی حکام نے مذکورہ حملے کی سرکاری طور پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نقصانات اور ہلاکتوں کا تخمینہ لگا رہے ہیں جبکہ سی این این کا کہنا تھا کہ ایران سے منسلک عسکریت پسند گروپوں نے دیرالزور کے قریب تیل اور گیس کے فیلڈ کے قریب امریکی فورسز کو کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا، تاہم اس حملے میں امریکی افواج کی ہلاکتوں کے درست اعدادوشمار دستیاب نہیں!

سی‌بی‌اس نیوز نے ایک رپورت میں لکھا کہ شمال مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈوں پر نئے میزائل حملے کیے گئے ہیں،یاد رہے کہ یہ حملے اسی علاقے میں امریکی زیرقیادت اتحاد کے ایک فوجی اڈے پر کیے جانے والے ڈرون حملے جس میں ایک امریکی فوجی کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کے ٹھیک ایک دن بعد ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا لی پین فرانسیسی صدر کا انتخاب لڑیں گی ؟

?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: پیرس کی ایک عدالت نے فرانس کی انتہائی دائیں بازو

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے معذرت کرلی

?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے برعکس الیکشن

بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، پاکستان کسی صورت پہل نہیں کرے گا، نائب وزیراعظم

?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے

بائیڈن کے الفاظ متنازعہ بنے

?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن جو اپنی زبانی گفتار کے لیے

پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 3 ارب ڈالر مانگ لئے

?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 3 ارب ڈالر مانگ لئے۔میڈیا رپورٹس  کے

وزیراعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا افتتاح کردیا

?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ہکلہ ڈی آئی خان

ہمارے صبر کی بھی ایک حد ہے:حزب اللہ

?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر محمود قماطی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے