🗓️
سچ خبریں:قدس اسلامک اوقاف کے دفتر نے آج صبح اعلان کیا کہ سیکڑوں صہیونی آباد کار لگاتار تیسرے دن بھی غیر قانونی طور پر مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے ہیں۔
القدس العربی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آج مسلسل تیسرے دن بھی سیکڑوں صہیونی آباد کار اسرائیلی پولیس فورس کی مدد سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے،رپورٹ کے مطابق قدس اسلامک اوقاف کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آج صبح 309 صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا، توقع ہے کہ آبادکاروں کی ایک اور تعداد ظہر کی نماز کے بعد بھی مسجد میں جائے گی۔
قدس اسلامک اوقاف کے دفتر نے پہلےبھی اعلان کیا تھا کہ 440 آباد کاروں نے گذشتہ پیر کوجبکہ 498 دیگر نے منگل مسجد اقصی پر حملہ کیا تھا اور آج لگاتار تیسرا دن ہے کہ صہیونی آباد کاروں نے مقدس مقام پر حملہ کیا ہے،واضح رہے کہ صہیونی آباد کار گروہوں میں عید پسح (فطیر) جو اتوار سے شروع ہوگی اور ایک ہفتہ تک جاری رہے گی ،کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں بڑے پیمانے پر داخلے کی کالیں دی جاری ہیں۔
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ پر حملہ جو ہمیشہ فوج کی سبز روشنی کے ساتھ ہوتا ہے ، قدس کو یہودی بنانے،
مسجد اقصیٰ کے اسلامی تناظر میں تبدیلی اور اقصی کے باشندوں کو اس علاقہ کو چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ہوتا ہے،یادرہے کہ 2003 کے بعد سے قدس اسلامی اوقاف کے دفتر کے مسلسل احتجاج کے باوجود صیہونی حکومت نے آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے جو آئے دن مسجد پر یلغارکرتے ہیں اور اسلام مخالف نعرے لگاتے ہیں جبکہ دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے حکام عالمی برادری کے ساتھ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کسی کو ٹس سے مس نہیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد نے مآرب میں صنعا کی افواج کی نئی فیلڈ فتوحات کا اعتراف کیا
🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: مآرب شہر کے ارد گرد سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں
جنوری
سلطنت تک پہنچنے کے بعد بن سلمان سے صیہونیوں کی پہلی توقع
🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کو
فروری
برطانوی خواتین فوجیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک
🗓️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی پارلیمانی ذیلی کمیٹی کی ایک ایک رپورٹ میں بتایا گیا
جولائی
جنوبی وزیرستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو گروپوں میں تصادم، 4 دہشت گرد ہلاک
🗓️ 20 اکتوبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں کالعدم
اکتوبر
طالبان کی دارالحکومت کابل کی جانب پیشقدمی، افغان صدر نے افواج کو متحرک کرنے کا اعلان کردیا
🗓️ 15 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کی
اگست
حکومت کے مثبت اشارے پر سعودی اپوزیشن کا سرد استقبال
🗓️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے داخلی سلامتی کے سربراہ عبدالعزیز الھریرینی نے متنازع
مارچ
یوکرین جنگ میں پیوٹن کا اگلا قدم کیا ہوگا؟
🗓️ 29 جون 2022سچ خبریں: ایک امریکی مصنف اور اٹلانٹک کونسل کے ایک اہم رکن
جون
حزب اللہ حیفا کو خاک میں ملا سکتی ہے: صہیونی جنرل
🗓️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں توسیع کے نتائج کے
ستمبر