?️
سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ مزاحمتی تحریک کی پیش رفت کو دیکھ کر صیہونی حکومت بحران کا شکار ہو گئی ہے۔
المیادین ٹی وی نے بدھ کو رپورٹ دی کہ تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے مشرقی نابلس پر صیہونیوں کے حملے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت ، استقامتی محاذ کے فروغ پانے سے بحران کا شکارہوگئی ہے اور اسی بنا پر اس نے ملت فلسطین کو تکلیف و اذیت پہنچانا شروع کردی ہے، لیکن وہ ہرگز اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوگی۔
حازم قاسم نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ہم نے صیہونی حکومت کے اندازوں کو ناکام بنا دیا ہے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت سمجھ گئی ہے کہ اس تاریخی مرحلے میں استقامت کی کارکردگی بڑھنے سے اس کی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے،تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ غزہ ، مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں کی حمایت کے لئے قومی کمیٹی تشکیل دینے کی تیاری کررہا ہے۔
یادرہے کہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں گذشتہ کئی دنوں سے فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے،مشرقی نابلس کے بلاتا کیمپ پرغاصب صیہونی حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں کی یلغار کے بعد تین فلسطینی ، صیہونیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کرشہید ہوگئے جبکہ چھے افراد زخمی ہوگئے جبکہ پیر کو بھی صیہونیوں نے بیت لحم ، الخلیل ، طوباس ، یطا ، عنیتا، طولکرم ، رام اللہ اور مراح رباح میں بارہ فلسطینیوں کوگرفتارکرلیا تھا۔
واضح رہے کہ صیہونی اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے ہر روز فلسطین کے مختلف علاقوں پریلغار کرکے فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیتے ہیں یا گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیتے ہیں،ادھراطلاعات ہیں کہ صیہونی حکومت غرب اردن کے شہر الخلیل کے جنوبی علاقے میں فلسطینیوں کے نو اسکولوں کو منہدم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق جنوبی الخلیل میں فلسطینیوں کی حامی کمیٹی کے کوارڈی نیٹر فواد العمر نے پیر کو کہا کہ شعب البطم دیہات کے پرائمری اسکول کو جس میں پچاس فلسطینی بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں، صیہونی حکومت کے ہاتھوں ڈھائے جانے کا خطرہ درپیش ہے،العمور نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے اس اسکول کے ساتھ ہی فلسطینیوں کے آٹھ دیگر اسکولوں کومنہدم یا بند کرنے کی دھمکی دی ہے اور الٹی میٹم بھی جاری کردیا ہے۔


مشہور خبریں۔
الجولانی کا نئی کابینہ تشکیل دینے کا اعلان
?️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:ابومحمد الجولانی نے شام میں اپنی سربراہی میں نئی کابینہ
مارچ
میں اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہوں: عراقی وزیر اعظم
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: عراق کی حکومت کے امور کے وزیر اعظم مصطفیٰ
اگست
بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، سندھ میں آج بڑے سیلاب کا خطرہ
?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) بھارت نے دریائے ستلج میں آج پھر پانی چھوڑ
ستمبر
وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ
مارچ
امریکہ کے لئے ایک بڑا چیلنج
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بدھ کے روز سعودی عرب
جون
نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
?️ 22 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ
جنوری
حق خود ارادیت کی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ
?️ 4 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و
جنوری
قاسم میزائل کیوں بنایا،فلسطینی مجاہدین نے وجہ بتادی
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین کے پولیٹیکل بیورو کے ایک رکن نے کہا
مئی