محاصرہ بھی ہمارا اور شرطیں بھی ہمارے لیے!!

محاصرہ

?️

سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ محاصرہ اٹھانے کا سیاسی یا فوجی امور سے کوئی لینا دینا نہیں۔
یمنی انصار اللہ تحریک کے ترجمان اور صنعا حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبد السلام نے اپنے ٹویٹر پیج پر محاصرے کو ختم کرنے کی مذاکرات کے عمل سے کسی بھی طرح کی وابستگی کو مسترد کیا ہے، انہوں نے لکھا کہ تیل سے مشتقات، خوراک اور طبی ساز و سامان کی آمد یمنی عوام کی انسان دوست اور قانونی ضرورت ہے اور ہم محاصرے کو اٹھانے کے لیے کسی بھی فوجی یا سیاسی شرط کو کبھی بھی قبول نہیں کریں گے،یادرہے کہ عبد السلام نے حال ہی میں لکھا تھا کہ سیاسی اور عسکری امور کے ساتھ صنعا ایئر پورٹ اور الحدیدہ بندرگاہ کو دوبارہ کھولنے جیسے انسانی حقوق کے درمیان فرق کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبرمحمد علی الحوثی نے بھی کہا کہ یمنی شہریوں کی امداد کوروکنے کا کوئی جواز قابل قبول نہیں ہے،قابل ذکر ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے پہلے بھی متنبہ کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے ایندھن کو الحدیدہ (یمن کی واحد محصور شریان) کی بندرگاہ تک پہنچنے سے روکا ہوا ہے،ادھر تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 13 بحری جہاز سعودی حکومت کی جانب سے الحدیدہ بندرگاہ میں داخلے کی اجازت کے منتظر ہیں جنہیں یہ جارح اتحاد اجازت نہیں دے رہا ہے جبکہ اس کی وجہ سے یمنی عوام براہ راست مشکلات کا شکار ہو رہی ہے اور اس ملک میں زندگی کے بنیادی وسائل کی کمی ہو رہی ہے تاہم اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، انھیں یمنی بچوں کی چیخ و پکار سے زیادہ اپنے ڈالر کی آواز سنائی دیتی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

سابق صیہونی وزیر جنگ بھی نیتن یاہو کے خلاف؛اہم بیان

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے اس حکومت کے

ایرانی میزائل حملوں نے صہیونی باشندوں کو ہوٹل نشین بنا دیا

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:ایران کے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب میں عمارتوں

سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ہے: فواد چوہدری

?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا

ملک میں کوئی پاپولر ہو یا ہینڈ سم اسے قانون کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔ طلال چودھری

?️ 26 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا

امریکہ زیلینسکی کو ہٹانے کی کوشش میں

?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: روسی خارجہ انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان میں اعلان

آرامکو کا گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے 40 فیصد حصص خریدنے کا عمل مکمل

?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دنیا کی توانائی اور کیمیل کی بڑی کمپنیوں

کیا بائیڈن دوبارہ صدر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟

?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:جیسا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نئے الزامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے