?️
سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کے بعد صیہونی حکومت کو ایک خاموش بحران کا سامنا ہے جس میں انرجی کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے، گیس کے اہم منصوبے معطل ہو گئے ہیں اور تل ابیب کو گیس درآمد کرنے پر مجبور ہونا پڑ سکتا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 کو طوفان الاقصیٰ کے بعد صیہونی حکومت کے گیس فیلڈز کی ترقی کے منصوبے رک گئے ہیں۔ یہ حکومت بحیرہ روم پر قبضہ کیے گئے گیس فیلڈز سے یورپ کو گیس کی بڑی مقدار میں برآمدات بڑھانا چاہتی تھی تاکہ روس کی جگہ لے سکے۔
یہ بھی پڑھیں: معصوم فلسطینی بچوں کے خون میں ڈوبتی صیہونی معیشت
صیہونی وزیر توانائی یوسی دایان کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی نے لبنانی مزاحمت اور غزہ کی حمایت میں دیگر محاذوں کے خطرے کی وجہ سے لیویاتھن، تامار اور کاریش گیس فیلڈز میں کھدائی اور تلاش کے منصوبوں کو معطل کر دیا ہے، کمیٹی نے صیہونی حکومت کے لیے توانائی کے نئے پالیسی فیصلے کیے ہیں۔
صیہونی وزراء کی مشترکہ کمیٹی کے مذاکرات میں یہ بات سامنے آئی کہ مقبوضہ فلسطین کے ساحلی علاقوں کے قریب گیس کے ذخائر اگلے دو دہائیوں میں ختم ہو جائیں گے۔ کمیٹی نے کابینہ کو ایک دستاویز پیش کی جس میں لیویاتھن گیس فیلڈ کی توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔
لیویاتھن گیس فیلڈ کی ترقی نئو میڈ انرجی (جو اس فیلڈ کا 45% مالک ہے) اور امریکی ملٹی نیشنل کمپنی شیورون (جو 40% مالک ہے) کر رہی ہیں۔
لیویاتھن کمپنی نے صیہونی وزارت توانائی کو ایک اپ ڈیٹڈ پلان پیش کیا ہے جس کا مقاس اس فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 2 ارب کیوبک میٹر سالانہ اضافہ کرنا ہے۔
یہ فیلڈ حیفا بندرگاہ سے 130 کلومیٹر دور بحیرہ روم میں واقع ہے، جہاں سے 12 ارب کیوبک میٹر گاس سالانہ اردن کو فروخت کی جاتی ہے۔
تامار دوسرا بڑا گیس فیلڈ ہے جسے 2009 میں دریافت کیا گیا، جبکہ کاریش تیسرا بڑا فیلڈ ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کے بعد، صیہونی ذرائع نے اطلاع دی کہ مشترکہ وزراء کمیٹی نے گیس اور توانائی کے شعبے کو وسعت دینے اور نئے گیس فیلڈز کی تلاش کے لیے اجازت نامے جاری کرنے پر حتمی میٹنگ کی۔
کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اردن اور مصر کو گیس کی برآمدات جاری رہیں گی۔ رپورٹس کے مطابق، صیہونی حکومت کے گیس ذخائر اگلے 20 سال میں ختم ہو جائیں گے۔
مبصرین کا خیال ہے کہ بنیامین نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کو غزہ کے ساحلی علاقوں میں گیس کے منصوبوں کو آگے بڑھانے پر راضی کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔
صیہونی اداروں کے اندازوں کے مطابق، 2023 میں اسرائیل کی گیس کی کھپت 24.7 ارب کیوبک میٹر تک پہنچ گئی، جس میں سے 13.1 ارب مقامی استعمال اور 11.6 ارب برآمد کے لیے تھا۔ اگر مزید گیس فیلڈز دریافت نہیں ہوئے تو صیہونی حکومت کو جلد ہی گیس درآمد کرنا پڑے گی۔
صیہونی اخبار گلوبز کے مطابق، 2024 میں مقامی گیس کی کھپت میں 3.5% اضافہ ہوا، کیونکہ غزہ اور لبنان کے محاذوں پر جنگ نے تیسری گیس پائپ لائن کا منصوبہ روک دیا۔
2024 میں لیویاتھن سے 11.1 ارب، تامار سے 1.9 ارب، اور کاریش سے 6.4 ارب کیوبک میٹر گیس نکالی گئی۔ لیویاتھن اسرائیل کی 78% گیس برآمدات کا ذریعہ ہے، جبکہ باقی تامار سے آتی ہے۔ کاریش کی گیس صرف مقامی استعمال کے لیے ہے۔
امریکی کمپنی شیورون نے لبنان-اسرائیل جنگ کے بعد لیویاتھن کی سمندری پائپ لائن کا کام روک دیا ہے اور تیسری پائپ لائن کے منصوبے کو ملتوی کر دیا ہے۔
صیہونی کمپنیوں کا اندازہ ہے کہ ان کے گیس ذخائر 1027 ارب کیوبک میٹر ہیں، جبکہ صیہونی وزارت توانائی کے مطابق یہ صرف 850 ارب ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 177 ارب کیوبک میٹر کا فرق ہے، جو اسرائیل کی 13 سال کی مقامی ضروریات کے برابر ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، امریکی اعلی دفاعی عہدیداروں نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 21 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے اعلی دفاعی عہدیداروں نے اہم بیان جاری
جون
روس اور یوکرین جنگ پر بن سلمان کا مؤقف ایک مجتہد کی زبان سے
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: ایک معروف سعودی نے ٹویٹ کیا کہ بن سلمان کو
فروری
اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کے امریکی اقدام پر برنی سینڈرز کی تنقید
?️ 7 جون 2026سچ خبریں: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ کانگریس
جون
عمران خان کی نظر میں سب سے بڑا یو ٹرن
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے
اگست
بجلی قیمت پھر مہنگی ہو گئی
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی
اگست
امریکی صدرٹرمپ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی علم نہیں، دفتر خارجہ
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا
جولائی
سائفر پر ہم نے صرف کھیلنا ہے، عمران خان کی بھی مبینہ آڈیو لیک
?️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مبینہ امریکی سائفر سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف
ستمبر
امریکہ ایران پر دباؤ ڈالنا بند کرے:چین
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف دباؤ
اگست