پاکستان سے کاروبار سمیٹنے ،سرمایہ بیرون ممالک منتقل کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے.فاﺅنڈرز گروپ

?️

لاہور: (سچ خبریں) فاﺅنڈرز گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق حالیہ سالوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہی نہیں بلکہ مقامی سرمایہ کاری بھی سست روی کا شکار ہے جس سے مقامی کاروباروں کوسرمائے کی قلت کا سامناہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سے کاروبار سمیٹنے اور سرمایہ بیرون ممالک منتقل کرنے کے رجحان بھی اضافہ دیکھا جارہاہے جو تشویش کا باعث ہے اپنے بیان میں خادم حسین نے کہا کہ بہت سے ممالک مینو فیکچررز کو غیر معمولی سہولیات اور مراعات کی پیشکش کررہے ہیںجس کی وجہ سے یہاں سے کاروبار سمیٹنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور بہت سے لوگ مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں.

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بلند ٹیکس اور توانائی کی قیمتیں بھی صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہیںکیونکہ پیداواری لاگت بڑھنے سے خالص منافع کم ہو رہا ہے جبکہ دیگر گھمبیر مسائل اس کے علاوہ ہیں یہ بھی رجحان ہے کہ نیا کاروبار لگانے کی بجائے مقامی ادارے بیرون ملک واپس جانے والی کمپنیوں کے کاروبار خرید رہے ہیں جس سے مقامی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی بلکہ یہ رقم بیرون ملک جارہی ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان دبئی کے تقریباً صفر فیصد انکم ٹیکس، ہموار ویزا نظام اور کاروبار دوست ماحول کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتا، جہاں قیام کے اخراجات بہتر بنیادی ڈھانچے اور قانون کی حکمرانی کے ذریعے پورے ہوتے ہیں اور خطرے کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کے بعد منافع اکثر دو سے تین گنا زیادہ ہوتا ہے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے پاکستان کوبھی اسی طرز پر سہولیات اور مراعات دینا ہوں گی. 

مشہور خبریں۔

بلوچستان: نوشکی کی سرحد پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان مسلح تصادم

?️ 7 اکتوبر 2024 نوشکی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع نوشکی کی سرحد پر اتوار کو

ماہرین نے ایسا کپڑا تیار کر لیا جسے دھونے کی ضرورت نہیں

?️ 26 اگست 2021لندن(سچ خبریں) برطانوی کارڈف یونیورسٹی میں کیمسٹری کے شعبے کی تحقیقی ٹیم

آپریشن غضب للحق: 464 خوارج ہلاک، 665 زخمی ہوئے۔ عطا اللہ تارڑ

?️ 3 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن

وزیراعظم نے بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے گورنر جسٹس

حماس: جنوبی لبنان میں صحافیوں کو نشانہ بنانا ایک کھلا جنگی جرم ہے

?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

میٹا کا سوچ کو الفاظ میں تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا جو کہ فیس بک، انسٹاگرام اور

انسانی ہاتھوں کے ’فنگر پرنٹس‘ مختلف نہیں ہیں، مصنوعی ذہانت کا دعویٰ

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: سائنسدان، محققین اور عام انسان برسوں سے یہی مانتے آئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے