?️
سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے خانہ جنگی کے شکار ملک سوڈان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنے کے بجائے ہتھیار بھیجے ہیں۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ کے اتحادی متحدہ عرب امارات نے سوڈان کو انسانی امداد بھیجنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے بجائے اس نے اس ملک کو ہتھیار بھیجے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں حالات کو پرسکون کرنے اور تنازعات کو روکنے پر ریاض کا زور
اس رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سوڈان کو ہتھیار بھیج کر سوڈان میں تنازعات کو مزید بھڑکا رہا ہے جس میں 3900 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یوگنڈا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ایک اماراتی طیارہ یوگنڈا میں اترا جس میں گولہ بارود اور ہتھیاروں سے بھرے درجنوں بکس تھے،یوگنڈا کے حکام کے مطابق یہ طیارہ سوڈان کو انسانی امداد پہنچانے والا تھا۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ ہتھیار 2 جون کو دریافت ہوئے ،اس طرح متحدہ عرب امارات سوڈانی فوج کے خلاف ریپڈ ایکشن ملیشیا کے کمانڈر محمد حمدان دقلو کی حمایت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات دقلو کی حمایت کرتا ہے کیونکہ وہ اس سے سوڈان میں ملکی مفادات کا تحفظ کرنے کی توقع رکھتا ہے، اس لیے کہ سوڈان کی بحیرہ احمر میں ایک حساس جغرافیائی سیاسی حیثیت ہے اور اس کی سونے کی بڑی کانوں کے ساتھ دریائے نیل تک رسائی ہے۔
دریں اثنا متحدہ عرب امارات کے حکام نے سوڈان میں تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس ملک کے عوام کی تکالیف کو کم کرنے کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔
وال سٹریٹ جرنل نے مزید لکھا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو ان اماراتی ہتھیاروں کو سوڈان بھیجنے کی اطلاع تھی اور انہوں نے ابوظہبی کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: سوڈان میں بغاوت کی مبہم صورتحال؛ تنازعات کا خاتمہ یا کشیدگی ؟
یاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے سوڈان میں انسانی صورت حال کی خرابی کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سوڈان تنازعے میں شامل فریقین کے درمیان کوئی قابل ذکر کامیابیاں حاصل نہیں ہوئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے فیلوز کا دو روزہ دورہ پاکستان
?️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد :(سچ خبریں) اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے فیلوز کا
اکتوبر
صہیونیوں کی نظر میں عالمی برادری کی حیثیت
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جو ان دنوں غزہ میں اپنے جرائم
فروری
شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کی جانب سے جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کرنے کی درخواست مسترد
?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:شمالی کوریا نے اپنے جنوبی پڑوسی کی جانب سے کورین جنگ
ستمبر
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی سیکورٹی کمزور
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج سے وابستہ مطالعاتی مرکز میں کی گئی
فروری
سوچی کو احتجاج پر اکسانے کے جرم میں چار سال قید کی سزا
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: میانمار کی فوجی عدالت نے سابق رہنما آنگ سان سوچی
دسمبر
مزید ٹیکس نہیں لگائیں جائیں گے
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بجٹ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت
مئی
بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ؛ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 288
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:مشرقی بھارت میں تین مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے تصادم
جون
افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے: فواد چوہدری
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا
اگست