?️
سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ نے ایک روسی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطین کی بڑھتی ہوئی طاقت کی طرف اشارہ کیا اور صیہونیوں کو انتباہ دیا کہ مار کر بھاگ جانے کا دور ختم ہو گیا ہے۔
ایرانی سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے روس ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی طاقت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، رپورٹ کے مطابق ، سردار سلامی نے کہا کہ اسرائیلیوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ مار کر بھاگ جانے دور ختم ہوچکا ہے اور آج فلسطینی مضبوط ہوچکے ہیں۔
سپاہ پاسدران کے کمانڈر ان چیف نے مزید کہاکہ ایک نیا فلسطین تشکیل پا چکا ہے،حالیہ جنگ نے صیہونی حکومت کے جنگی اکائیوں پر ایک طاقتور فلسطین کو مسلط کردیا ہے، فلسطینی روز بروز مضبوط ہوتے جارہے ہیں اور اسرائیلیوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ وہ اپنے ایسے دشمن کے ساتھ نہیں رہ پائیں گے جو اب بڑی طاقت کا مالک بن چکا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ ایرانی عوام وسیع پیمانے پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے قیادت کے مشورے پر عمل کریں گے،انتخابات صرف صدر کے انتخاب کے لئے نہیں ہوتے ہیں بلکہ ہر بیلٹ بکس ایک راکٹ کی طرح ہوتا ہے جو سامراجی طاقتوں کے دلوں پر لگتا ہے اور ایران سامراج کے ساتھ مقدس جنگ پر فخر محسوس کرتا ہے۔
یادرہے کہ یہ بیان صیہونی حکومت کے خلاف حالیہ فلسطینی مزاحمت کے بعد سامنے آیا ہے، ایک ایسی جنگ جس میں فلسطینی گروپوں نے مقبوضہ شہروں پر گولہ باری کرکے تل ابیب پر نئی مساوات عائد کیں اور اس غیر قانونی حکومت کو جنگ بندی کا اعلان کرنے پر مجبور کردیا کیونکہ اگر وہ ایسانہ کرتے تھے آنے والے دنوں میں اسرائیل کھنڈرات میں بدل جاتا اور ایک بھی صیہونی وہاں دکھائی نہ دیتا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا
?️ 17 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن
نومبر
تل ابیب-واشنگٹن سیکورٹی تعاون خطرے میں
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی
مارچ
وزیر اعظم نے اچھا وقت آنے کی خوشخبری سنا دی
?️ 28 مئی 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں) نوشہرہ میں وزیراعظم عمران خان نےتقریب سے اپنے خطاب میں
مئی
سیاسی ہلچل کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز رواں ہفتے مثبت
نومبر
لندن میں مہنگائی کے خلاف عوامی مظاہرہ
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:برطانوی دارالحکومت لندن میں مہنگائی اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سیکڑوں
جولائی
ٹرمپ کے بیٹے نے زیلینسکی حکومت کو بدعنوان اور جنگجو قرار دیا
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے
دسمبر
سینٹ کام کا یمنی ڈرون کو روکنے اور تباہ کرنے کا دعویٰ
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: مغربی ایشیا میں موجود امریکی سینٹرل ملٹری کمانڈ، جسے سینٹ
مئی
ریاستھائے متحدہ؛ ظاہری طاقت سے لے کر داخلی کمزوری تک
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں:امریکہ کے عالمی طاقت ہونے کے مظاہرے اور اس کی داخلی
نومبر