?️
سچ خبریں:لبنان کے ایک اخبارنے اس ملک میں اسرائیل کے 15 سے زائد جاسوسی نیٹ ورکس کی تباہی کی خبر دی ہے۔
لبنان کے روز نامہ الاخبار کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس برانچ نے اسرائیل کے 15 سے زیادہ ایسےجاسوسی نیٹ ورکس کو تباہ کر دیاجن میں سے ہر ایک لبنان کے مختلف حصوں سے لے کر شام تک الگ الگ کام کر رہا تھا، یادرہے کہ یہ سکیورٹی آپریشن 4 ہفتے قبل انٹیلی جنس برانچ کی ملکی سکیورٹی فورسز کی کمان کے ساتھ تال میل کے بعد کیا گیا تھا۔
الاخبار کے مطابق یہ نیٹ ورکس اسرائیلی دشمن کے ساتھ تعاون کررہے تھے، رپورٹ کے مطابق پانچ ہفتے قبل لبنانی ملکی سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس برانچ کے ایک افسر نے اطلاع دی تھی کہ انھوں نے لبنان میں مشکوک سکیورٹی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ لبنان کی سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس برانچ کے عہدہ داروں کو پتہ چلا ہے کہ ایک چینل جس پر ملک میں سکیورٹی کارروائیاں کرنے کا شبہ ہے، صیہونی دشمن سے منسلک ہے۔
اس کے ساتھ ہی برانچ نے اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورکس کے خلاف اپنی تاریخ کا سب سے بڑا سکیورٹی آپریشن شروع کیا، اور چار ہفتوں کے اندر درجنوں ایسے مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جنہوں نے دانستہ یا نادانستہ طور پر صہیونی دشمن کے ساتھ بالواسطہ یا بلاواسطہ تعاون کیا۔


مشہور خبریں۔
صحت کے نظام پر جرمن شہریوں کے اعتماد میں نمایاں کمی
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً
مارچ
کابل میں دھماکہ؛طالبان کے اہم رہنما ہلاک
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیخ رحیم اللہ اسکول میں ہونے
اگست
برکس ممالک غلہ کی مارکیٹ میں نئی حکمرانی کی طرف گامزن
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی حکومت نے برکس غلہ ایکسچینج کے قیام کے موضوع
اپریل
لاہور میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج
?️ 19 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مسلم
ستمبر
یمن پر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد نیتن یاہو کی شدید الجھن
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے اعلان کیا کہ یمن کے بارے میں
مئی
صیہونی حکومت بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کا شکار
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی فوج پر
اکتوبر
اسحاق ڈار کی سہ فریقی اجلاس میں شرکت، تینوں ممالک کا انسداد دہشتگردی پر اتفاق
?️ 20 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کا سہ
اگست
سوڈان کی بحرانی حالات میں کس نے مدد کی؟
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ یہ ملک
جولائی