?️
سچ خبریں:سپاہ پاسدران کےشعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اپنی ذیلی شاخ قدس فورس کے نائب کمانڈر سردار سید محمد حسین زادہ حجازی کے انتقال کا اعلان کیا۔
ایرنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران نے اپنےبیان میں کہا کہ انقلاب کے مختلف فوجی علاقوں میں برسوں کی انتھک کوششوں کے بعد سپاہ پاسداران کے عظیم کمانڈر اور قدس فورس کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی اپنے معبود حقیقی سے جا ملے،بیان میں مزید آیا ہے کہ سپاہ پاسدران کے ایک قابل فخر تجربہ کار بریگیڈیئر جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی ، انقلاب کی حفاظت اور اسلامی وطن کی خدمت کے مختلف شعبوں میں برسوں کی انتھک اور مخلصانہ کوششوں کے بعد۔ دل کی عارضہ کی وجہ سےاپنے معبود حقیقی سے جا ملے اور شہدا کی کثیر تعداد میں شامل ہوئے۔
واضح رہے کہ وہ آٹھ سال کےمقدس دفاع کے کمانڈروں اور مجاہدین میں سے ایک متقی ، انقلابی اور اعلی رہنما تھےجنہوں نے اسلامی مجاہدین کے خلاف اور صدام کے خلاف حق کے میدان جنگ میں راغب کرنے ، منظم کرنے اور بھیجنے میں خصوصی اور دیرپا کردار ادا کیا، عزیز کمانڈرسردار حجازی نے مقدس دفاع کے بعد سپاہ اور بسیج میں ساتھ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف جیسی سنجیدہ اور اہم ذمہ داریاں سنبھالیں جن میں سے 10 سال تک بسیج مزاحمتی فورس کی کمان ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ، سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر انچیف چیف اور مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ڈپٹی ، تعاون اور صنعتی تحقیق کا ذکر کیا جاسکتا ہے۔
سردار حجازی جو کچھ عرصہ لبنان میں سپاہ پاسدران کے انچارج تھے ، حالیہ برسوں میں اپنے قیمتی تجربات کا استعمال کرتے ہوئے حرم کے محافظوں کی مدد کرنےاور داعش اور تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلامی مزاحمتی محاذ کی مدد کرنے میں مصروف رہے اور سردارقاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد قدس فورس کے کمانڈر سردار اسماعیل قاآنی کی تجویز پر سردار میجر جنرل حسین سلامی کے حکم سے انھیں قدس فورس کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کیا تھا،تاہم بہت زیادہ مصروفیات اور آٹھ سالہ دفاع میں کیمیکل بم سے متاثر ہونے کی وجہ سے زندگی نے اس وفا نہیں کی اور اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں تاریخ کے فراموش شدہ شہدا اور جنگ کے نہ رکنے والے جرائم
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے صہیونی ریاست
دسمبر
گلاسز کے بغیر 3 ڈی ڈسپلے کرنے والا لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا گیا
?️ 17 اکتوبر 2021تائیوان (سچ خبریں)معروف کمپنی ایسر نے گلاسز کے بغیر تھری ڈی ٹیکنالوجی
اکتوبر
اسرائیلی فوج کو آپریشن "الاقصی طوفان” کی تکرار پر تشویش ہے
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: آپریشن الاقصیٰ طوفان کے مشترکہ اور حیران کن آپریشن کی
اگست
اے آئی فیچر سے لیس سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریز متعارف
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: جنوبی کوریا کی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ
فروری
انگلینڈ کے نئے وزیر اعظم Keir Starmer کون ہیں؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی پارلیمانی انتخابات میں لیبر پارٹی کی فیصلہ کن کامیابی
جولائی
شپنگ سکیورٹی مغرب کے دوہرے معیار کا کھلونا
?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:بحیرہ احمر میں ایرانی بحری جہازوں پر تین بار حملے کے
اگست
مقبوضہ جموں وکشمیر : کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی پر اظہار تشویش
?️ 29 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
حکومت نے گندم کی قیمتوں پر قیاس آرائی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا
?️ 12 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے گندم کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے
ستمبر