نور الحق قادری سانحہ یتیم خانہ چوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے مذہبی نور الحق قادری نے سانحہ یتیم خانہ چوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ سے  جتنا افسوس اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی کو ہے اتناہی درد حکومتی بینچ پر موجود اراکین کو بھی ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ 4 مہینوں سے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہے تھے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جمہوری حکومت سانحہ یتیم خانہ چوک کی متحمل نہیں ہوسکتی۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران اس معاملے کو مذاکرات اور منت سماجت کے ذریعے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی تاکہ کوئی ناشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے معاملے کو بہتری کے ساتھ سلجھانے کے لیے بالواسطہ یا بلاواسطہ کوششیں کیں۔انہوں نے بتایا کہ ‘ہم نے مذاکرات کا راستہ کھولا رکھا تھا وہ یہ تھا کہ معاملہ اور معاہدے کی رو سے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لانے کے پابند ہیں۔

نور الحق قادری نے کہا کہ آپ آجائیں اور اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی کمیٹی نامزد کرے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی’۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے سامنے وہ اپنا مؤقف پیش کرے اور وزارت خارجہ اور خارجی امور کے ماہرین اپنی رائے بھی دے دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم علمائے کا اخترام کرتے ہیں لیکن خارجہ پالیسی کا تعین حکومت وقت اور پارلیمنٹ کا کام ہے انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے انہیں کمیٹی کو قائل کرنے اور ڈرافٹ پیش کرنے کا کہا تھا’۔

نور الحق قادری نے کہا کہ ‘کمیٹی جو فیصلہ کرے گی حکومت کو من و عن قبول ہوگا’۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہمارے ان کے ساتھ معاملات یہاں تک پہنچے تھے کہ اس دوران ایک ویڈیو کے ذریعے 20 اپریل کی کال دے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس لیے حکومت کی ذمہ داری تھی کہ شاہراؤں کو کھلا رکھا جائے اور معمولات زندگی متاثر نہ ہو’۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی مذاکرات پر مبنی ہے، مفاہمت کے دو دور ہوچکے ہیں جبکہ آج تیسرا دور نماز تروایح کے بعد ہوگا۔

نور الحق قادری نے امید ظاہر کی کہ کوشش کریں گے کہ پارلیمنٹ اور عوام کی خواہش کے مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ناموس رسالت ﷽ کو جتنا تحفظ وزیر اعظم عمران خان نے فراہم کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے یہ سعادت عمران خان کے حصے میں لکھی ہے۔

گزشتہ روز لاہور کے یتیم خانہ چوک پر پولیس اور کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں کے مابین پر تشدد چھڑپ میں 3 افراد جاں بحق اور جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت دیگر متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کی جانب سے چوک اور اس کے اطراف کو ٹی ایل پی کے مظاہرین سے خالی کرانے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا تاہم اس دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کو ‘بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا’ اور ساتھ ہی 4 دیگر عہدیداروں کو بھی یرغمال بنا لیا تھا۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں ٹی ایل پی کا احتجاج 12 پریل سے جاری تھا۔دوسری جانب ایک ویڈیو پیغام میں کالعدم جماعت کے ترجمان شفیق امینی نے الزام لگایا تھا کہ ‘آج صبح 8 بجے لاہور مرکز پر فورسز نے اچانک ہم پر حملہ کیا جس میں ہمارے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جاں بحق ہوگئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں’۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے اور حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے نفاذ تک جاں بحق ہونے والوں کی تدفین نہیں کریں گے۔

مشہور خبریں۔

پی اے سی اجلاس: چیف جسٹس اور ججز کی مراعات کی تفصیلات طلب

?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمنٹ کی طاقتور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)

شامی مہاجرین کے ساتھ یونان کا غیرانسانی سلوک

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا کہ یونانی حکام شامی

صیہونی دشمن کے ساتھ تین ماہ کی جنگ میں حزب اللہ کی میدانی کامیابیاں

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنی

غزہ میں خوراک کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران 900 فلسطینی شہید

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے مطابق، 13

’کبھی میں کبھی تم‘ میں مصطفیٰ کا کردار ہمایوں سعید نہیں نبھا سکتے تھے، ندیم بیگ

?️ 15 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) نامور ہدایت کار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ

امریکی ایلچی نے بغداد میں نوری المالکی سے ملاقات کی

?️ 27 فروری 2026امریکی ایلچی نے بغداد میں نوری المالکی سے ملاقات کی عراق کے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس: پی ٹی آئی دور میں قرض لینے والے 600 افراد کی فہرست طلب

?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پاکستان تحریک

فلسطین کی آزادی کے لیے حزب اللہ اور عوامی محاذ کا زور

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:   پیپلز فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے قائدین کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے