?️
سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے اس بات پر زور دیا کہ اس تحریک کو فلسطینی سرزمین کی مکمل آزادی اور پناہ گزینوں کی واپسی کے حق کے حصول کے لیے اپنی خواہشات سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیه نے اس تحریک کی 34ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ تحریک کو اس کے نظریات سے منحرف کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں،رپورٹ کے مطابق الحیه جو حماس کے عرب-اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ ہیں، نے کہاکہ حماس ہر مرحلے پر مضبوط ہو کر سامنے آئی ہے اور اس تحریک کو ایک تنگ جگہ پر ڈالنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود اسے شکست دینا اور پیچھے ہٹانا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے حماس کے واضح نظریے اور حکمت عملی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کا قیام فلسطینی عوام کی تاریخ میں ایک اہم موڑ تھا، الحیه نے فلسطین، قدس اور مسجد اقصیٰ کے محافظوں کی تعریف کی اور کہا کہ ہم اس سرزمین کی مکمل آزادی، بے گھر ہونے والوں کی واپسی اور حتمی فتح تک ان سے اور فلسطین کے ساتھ بیعت کررہے ہیں۔
حماس کے عہدیدار نے قابض حکومت کو القدس اور مسجد اقصیٰ نیزاس کے اطراف میں ہونے والے حملے کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جگہوں پر کوئی بھی حملہ سیف القدس کی جنگ کو واپس لے آئے گا ،ان علاقوں پر قبضہ کرنے کے بارے میں سوچنے والے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے۔
الحیه نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں یہ کہتے ہوئے کہ قابض حکومت اسیروں کے کیس کو آگے بڑھانے میں کوئی سنجیدگی نہیں رکھتی، کہا کہ جب تک ہمارے تمام قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا کوششیں جاری رہیں گی۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی صورتحال غیرانسانی، ناقابلِ دفاع ہے برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم
?️ 27 ستمبر 2025برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لَمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
ستمبر
روس کا امریکہ اور نیٹو پر یوکرین میں اسلحہ اور فوج بھیجنے کا الزام
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور نیٹو یوکرین میں اسلحہ
مارچ
امریکی پابندیاں؛ واشنگٹن ایران کی وسطی ایشیا تک رسائی کیسے روکنا چاہتا ہے؟
?️ 18 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں کا دائرہ وسطی ایشیا تک پھیلانے
ستمبر
اسلامی تعاون تنظیم کا صیہونی حملوں پر ردعمل
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مسلمانوں
ستمبر
کیا غزہ میں عنقریب جنگ بندی ہوگی؟وائٹ ہاؤس کا کیا کہنا ہے؟
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے اسرائیل اور
ستمبر
کیا امریکی حکومت گر سکتی ہے؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی نمائندوں کے درمیان وفاقی بجٹ پر اختلاف کی شدت
ستمبر
ایران جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی ڈیموکریٹ رہنما کا مؤقف
?️ 27 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے رہنما حکیم جیفریز نے ایران
ستمبر
اسرائیلی ہیلی کاپٹرز کی بیت جن پر پرواز، مرنے والوں کی تعداد 13
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: شامی خبررساں ادارے الاخباریہ کے مطابق، صہیونی ریاست اسرائیل کے فوجی
نومبر