?️
سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپ عرین الاسود نے صہیونی دشمن کو وسیع اور حیران کن حملوں کی دھمکی دی۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہ عرین الاسود نے صیہونی دشمن کو مخاطب کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا اور اعلان کیا کہ اس فلسطینی گروہ کی افواج کی نقل و حرکت سورج کی کرن کی مانند ہو گی جسے روکنے میں صیہونی حکومت کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری کوئی سرخ لکیر نہیں؛عرین الاسود کی صیہونیوں کو دھمکی
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن کبھی نہیں جان سکے گا کہ مزاحمت کی ضربیں ان پر کہاں، کیسے اور کب لگیں گی، ہم صہیونی دشمن سے وعدہ کریں گے کہ ان کے خلاف مزید حملے کریں گے۔
بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے ہر طبقے اور ہر گروہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متحد ہو جائیں اور مزاحمتی قوتوں کے پشت پناہی کریں، ہمیں مسئلہ فلسطین کے خلاف صیہونی سازش کے خلاف متحد ہونا چاہیے جس میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
عرین الاسود نے اس بیان میں تاکید کی کہ ہمیں تنگ نظر سیاسی اور جماعتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر مزاحمتی قوتوں کے ساتھ متحد ہونا چاہیے اس لیے کہ فلسطین کا مسئلہ کسی بھی دوسرے مسئلے سے بڑا اور اہم ہے۔
اس مزاحمتی گروہ نے صیہونی دشمن کو مخاطب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چار مہینے پہلے سے، صیہونی فوجیوں، آباد کاروں اور چوکیوں کے خلاف بغیر کسی میڈیا کے اعلان کے وسیع آپریشن کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تل ابیب اچھی طرح جانتا ہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمت مضبوط ہو رہی ہے ،وہ اس مسئلے کو آباد کاروں سے چھپا رہا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمتی قوتیں صیہونی حکومت کے خلاف یکے بعد دیگرے مزید اور حیران کن حملے کریں گی۔
مزید پڑھیں: فلسطین کی نئی مجاہد نسل کا کیا مقام ہے؟
عرین الاسود نے مزاحمتی قوتوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فلسطینی گروہوں کے مجاہدین سیاسی مسائل کے بارے میں خاموش رہیں وہ صرف میدان جنگ کے بارے میں بات کریں جیسے ہم نے خاموشی کا انتخاب کیا اس لیے کہ یہ خوفناک خاموشی ہزاروں الفاظ سے زیادہ طاقتور اور موثر ہے، ہمارے الفاظ ہمارے ہتھیاروں سے بولتے ہیں، بیانات جاری کرنے سے نہیں۔
بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ جو بھی یہ سمجھتا ہے کہ عرین الاسود گروپ ختم ہو گیا ہے یا اس کے پاس اس گروہ کے بارے میں کوئی خاص معلومات ہیں تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ دھوکے میں ہے۔
مشہور خبریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیر کاز کی مسلسل حمایت پر ”او آئی سی “ کی تعریف
?️ 18 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مارچ
آیت اللہ سیستانی کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن کی پولیس کی جانب سے قرآن پاک کو جلانے
جولائی
صہیونیوں کی ایک بڑی سکیورٹی ناکامی، اس بار جیل میں
?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:صہیونیوں نے یہودی نئے سال کا آغاز ایسے وقت میں کیا
ستمبر
غزہ میں دوہرے معیار کا الزام
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Ursula von der Leyen نے برسلز میں یورپی یونین کے سفیروں
نومبر
وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال
?️ 8 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیر خارجہ
مئی
اسرائیل آخری سانسیں لے رہا ہے /فلسطینیوں کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: صہیونی ماہرین
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:بہت سے صیہونی فوجی حکام اور ماہرین نے اس بات پر
فروری
بلوچستان میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
مئی
تین برسوں میں تعلیمی اداروں پر ایک ہزار سے زائد حملے ہوئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے
دسمبر