?️
سچ خبریں:یروشلم میں عینی شاہدین نے دو فلسطینی بچوں کے رونے کی ایک ویڈیو جاری کی جو ایک کار میں اس وقت لاوارث ہو گئے جب کہ ان کے والدین کو صیہونی پولیس نے حراست میں لے لیا
معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بدھ کی رات ایک فلسطینی جوڑے کو گرفتار کیا جو اپنے دو بچوں کے ساتھ یروشلم کے جنوب میں واقع سور باہر میں اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی پولیس نے جوڑے کی گاڑی کو روک کر انہیں گاڑی سے باہر نکلنے پر مجبور کیا،اس جوڑے کے دو بچے، جن میں سے ایک شیرخوار تھا، کو ان کے والدین کی حراست کے دوران کار میں چھوڑ دیا گیا اور صہیونی فوج نے ان کے مسلسل رونے کو نظر انداز کیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے جنوری 2022 سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 13 فلسطینی بچوں کی شہادت کی اطلاع دی،مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے یونیسیف کے علاقائی دفتر کے ڈائریکٹر ادیل خضر نے کہا کہ بیت لحم میں ایک 14 سالہ فلسطینی بچہ مارا گیا جو اس ہفتے مارا جانے والا یہ تیسرا فلسطینی بچہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے آغاز سے مغربی کنارے میں تیرہ فلسطینی بچے مارے جا چکے ہیں،یاد رہے کہ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
اچھی دہشت گردی، بری دہشت گردی؛مغرب کا دوہرا معیار
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایران کے شہر شیراز میں شاہ چراغ کے مزار پر داعش
اکتوبر
مادورو کا ردِعمل نہ جنگ، نہ سی آئی اے کی بغاوت
?️ 16 اکتوبر 2025 مادورو کا ردِعمل نہ جنگ، نہ سی آئی اے کی بغاوت
اکتوبر
کیا چین کا خطرہ حقیقی اور قریب الوقوع ہے ؟
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا ہے کہ
مئی
پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے: وزیراعظم
?️ 9 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایل ڈی اے سٹی
اپریل
شوکت ترین سے وزارت کا عہدہ واپس لیا جائے گا
?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کی بطور وفاقی
اکتوبر
امریکہ ہم سے باہمی احترام کی بنیاد پر بات کرے: چین
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ
اپریل
انتہا پسندی امریکی عوام کی سب سے بڑی پریشانی
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:Reuters اور Moses Ipsos کی طرف سے کرائے گئے نئے پولز
فروری
مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے بھارتی حکومت کی سازشوں کو بے نقاب کردیا
?️ 5 جون 2021سرینگر(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے بھارتی حکومت کی سازشوں
جون