?️
سچ خبریں: صیہونی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایک سابق اہلکار کا کہنا ہے کہ غزہ میں 4 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو اس حکومت کی اجتماعی سزا کی پالیسی کا نشانہ بنایا جانا چاہیے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے سابق عہدیدار رامی ایگرا نے صیہونیوں کی وحشیانہ نوعیت کا منہ بولتا ثبوت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے 4 سال سے زائد عمر کے تمام بچوں کو ہماری حکومت کی اجتماعی سزا پر مبنی پالیسی کا ہدف ہونا چاہیے کیونکہ وہ سب حماس کی حمایت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے شیرخوار بچے بھی صیہونیوں کے شر سے محفوظ نہیں
موساد کے اس سابق اہلکار نے صہیونی ٹی وی چینل 11 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کو خوراک، ادویات اور انسانی امداد سے محروم رکھا جائے اس لیے کہ غزہ کے تمام عام شہری بھی مجرم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے تمام بشندوں پر دباؤ ڈالنا چاہیے اس لیے کہ ان سب نے حماس کو ووٹ دیا ہے اور غزہ میں رہنے والے 4 سال سے زیادہ عمر کے تمام بچے حماس کی حمایت کرتے ہیں،ہمارا موجودہ مقصد ان لوگوں کو حماس کی حمایت سے ایسے لوگوں میں تبدیل کرنا ہے جو حماس سے نفرت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ کے بچے کس آواز سے نیند سے اٹھتے ہیں؟
دوسری جانب برطانوی اخبار مڈل ایسٹ مانیٹر نے نشاندہی کی کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صہیونی حکام غزہ میں مقیم شہریوں کے خلاف کاروائی کی ترغیب دلا رہے ہیں ،گزشتہ نومبر میں صیہونی حکومت کے ثقافتی ورثے کے وزیر امیہائی الیاہو نے اعلان کیا کہ غزہ پر ایٹمی بمباری اس کی تباہی کا حل ہے ، اس پر غور کیا جانا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
جیل میں عمران خان کی حالت تشویشناک ہے:امریکی سفارتکار
?️ 6 ستمبر 2025جیل میں عمران خان کی حالت تشویشناک ہے:امریکی سفارتکار امریکہ کے سابق
ستمبر
فلسطین لبریشن کی اسرائیل کو شدید دھمکی
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ترجمان مہر الطاہر
جولائی
نادرا حکام نے وراثتی سرٹیفکیٹ اجرا کے لئے اہم بیان جاری کر دیا
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نادرا حکام کے مطابق تینوں میگا سینٹرز پر دوشفٹوں
نومبر
اسرائیلی منصوبہ، قبلہ اول کو مسلمانوں سے خالی کرانا ہے
?️ 26 ستمبر 2025اسرائیلی منصوبہ، قبلہ اول کو مسلمانوں سے خالی کرانا ہے مسجدالاقصی کے
ستمبر
سائفر کیس: عمران خان نے بعد از گرفتاری ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
?️ 4 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم و چیئرمین
نومبر
امریکہ تاریخی افراط زر کا شکار
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں ان دنوں افراط زر نے پٹرول، خوراک، کپڑوں
مئی
5 ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیل کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:نمائشی عدالتیں اور ٹرائلز کا انعقاد نیز پہلے سے طے شدہ
جنوری
اسرائیل بحران کا شکار کیسے ہوا؟
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت ایک شدید بحران سے دوچار ہے، ایک ایسا بحران
مارچ