سچ خبریں:صیہونی حکومت نے 1948 کے فلسطینی علاقوں کی اسلامی تحریک کے سربراہ کو 28 ماہ کی اسیری کے بعد رہا کیا۔
سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ رائد صلاح کو مجدو جیل سے 28 ماہ کی اسیری کے بعد آج (پیر کو) رہا کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق شیخ صلاح نے اپنی 28 ماہ کی اسیری کا نصف حصہ قید تنہائی میں گزارا ہے،رہائی کے بعدام الفہم علاقہ کے سیکڑوں رہائشیوں نے آج شیخ رائد صلاح کا شاندار استقبال کیا،واضح رہے کہ رائد صلاح کو صیہونی حکومت نے تشدد پر اکسانے اور ایک غیر قانونی تنظیم کی رکنیت اختیارکرنے کے جرم میں 28 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔
واضح رہے کہ رائد کو جب سزا سنائی گئی تو ان کی سزا میں 17 ماہ باقی تھے کیونکہ انھوں نے 11 ماہ پہلے ہی جیل میں گزارے تھے،قابل ذکرہے کہ شیخ رائد صلاح کو شیخ الاقصیٰ کہا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے کئی سالوں سے مسجد اقصیٰ کی مدد کے لیے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے۔
نومبر 2015 میں صیہونی حکومت نے 1948 کے یروشلم اور مسجد اقصیٰ کے علاقوں میں شیخ رائد صلاح کی قیادت میں چلنے والی فلسطینی اسلامی تحریک کی سرگرمیوں کے بہانے اس تحریک کو ایک غیر قانونی دہشت گرد گروہ قرار دیا جس کے بعد شیخ رائد کو گرفتار کر لیا گیا۔