?️
سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے ایک بیان میں لبنان کے عین حلوہ کیمپ میں ہونے والی پرتشدد جھڑپوں پر ردعمل کا اظہار کیا۔
فلسطینی اتھارٹی نے لبنان کے عین حلوہ کیمپ میں ہونے والی شدید جھڑپوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیمپ کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے لبنان کے ساتھ ہم آہنگی پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور برطانیہ فلسطینی قوم کے المیے کا باعث ہیں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ
واضح رہے کہ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے 30 جولائی کو جنوبی لبنان میں فلسطینی کیمپ عین حلوہ میں صیدا شہر میں فلسطینی قومی سلامتی کے کمانڈر کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد فتح تحریک کی فورسز اور الشباب المسلم کے نام سے مشہور مسلح گروپ کے درمیان مسلح تصادم کے دوبارہ شروع ہونے کی اطلاع دی ہے۔
عین الحلوہ کیمپ کے الصفصاف اور البرکسات کے علاقوں میں دونوں فریقوں کے درمیان شدید مسلح تصادم دیکھنے کو مل رہا نیز عین الحلوہ میں قومی سلامتی کے نائب کمانڈر نے کہا کہ گاڑی پر فائرنگ کے بعد تحریک فتح سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قومی سلامتی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ابو اشرف العروشی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صیدا کے کیمپوں میں نیشنل سکیورٹی فورسز کے کمانڈر اور ان کے ساتھیوں کو نشانہ بنانے والا قتل سرخ لکیروں کو عبور کرنا تھا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ عین الحلوہ کیمپ کے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دہشت گرد گروہ لبنان اور اس کیمپ کی سلامتی سے کھیل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: نابلس کا محاصرہ فلسطینی قوم کے خلاف ہمہ گیر جنگ کا اعلان ہے:فلسطینی اتھارٹی
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ کیمپوں کی حفاظت ہماری سرخ لکیر ہے اور ہم لبنانی حکومت کی طرف سے امن و امان کے نفاذ بالخصوص فلسطینی کیمپوں میں اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے فلسطین کی سلامتی اور خودمختاری کو برقرار رکھنے اور فلسطینی کیمپوں کی حمایت کے لیے لبنانی حکومت اور اس کے سرکاری اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔
مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ ایک اہم موڑ کے قریب:ترکی
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ
مئی
بھارت میں مسلم کش فسادات
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:بھارتی چار ریاستوں مدھیہ پردیش، گجرات،جھاڑکھنڈ اورمغربی بنگال میں ہندو انتہاپسندوں
اپریل
عراق کا قرض کتنا ہے؟
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اس ملک کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے مالیاتی مشیر
جنوری
نگراں حکومت پنجاب نے شرپسندوں کےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری دے دی
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں حکومت پنجاب نے آرمی تنصیبات اور املاک پر
مئی
پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم ’اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ‘ ریلیز کیلئے تیار
?️ 16 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اینی
فروری
آپریشن بئر السبع حالیہ برسوں میں سب سے شدید حملہ رہا ہے: صہیونی ردعمل
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں: آپریشن بئر السبع پر ردعمل جاری ہے اسرائیل کے چینل
مارچ
کشمیری تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں
?️ 8 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جنوری
یوکرین کی جنگ طویل عرصے تک جاری رہے گی:امریکی انٹیلی جنس
?️ 1 جولائی 2022امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس
جولائی