?️
سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والی عالم اسلام کی عالمی یونین کی کانفرنس سے خطاب کیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے دوحہ میں عالم اسلام کی عالمی یونین کی کانفرنس میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن مسئلۂ فلسطین کو بھلا دینے کی کوشش کے بعد شروع کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا برائی کے سوا کچھ نہیں:اسماعیل ہنیہ
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کی سخت گیر کابینہ نے مسجد الاقصی کے سلسلہ میں ہونے والی جنگ کو حتمی شکل دینے کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے،
انہوں نے کہا کہ دشمن نے تین اہداف کی نشاندہی کی تھی:
1۔ مزاحمت کو تباہ کرنا
2۔ قیدیوں کی واپسی
3۔ غزہ کے لوگوں کو مصری سرزمین پر منتقل کرنا۔
ہنیہ نے تاکید کی کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن فلسطینی قوم اور انسانیت کی تاریخ کا ایک شاندار واقعہ ہے،تام اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف امریکی اسرائیلی جرم ہے۔
مزید پڑھیں: فلسیطنی مجاہدین سے شکست کھانے والوں کے اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل کے بارے میں دعوے
انہوں نے کہا کہ شدید بمباری اور جاسوسی کی سرگرمیوں کے ساتھ ہونے والی غزہ کی جنگ کے تقریباً 100 دنوں کے بعد اسرائیل ابھی تک فوجی کاروائیوں کے دوران اپنے ایک قیدی کو بھی رہا نہیں کرا سکا ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکیہ کے ساتھ ترجیحی تجارت کا معاہدہ نافذ العمل ہو گیا
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تقریباً 7 سال کے
مئی
توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی آج پھرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت کل تک ملتوی
?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس
جولائی
ترکی اسرائیل کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ کیوں سمجھا رہا ہے؟
?️ 17 ستمبر 2025ترکی اسرائیل کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ کیوں سمجھا رہا
ستمبر
صہیونیوں کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: فلسطینی مزاحمتی گروپ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی قیدیوں
جنوری
’بلی کو کہہ رہے ہیں وہ بتائے دودھ کون پی جاتا ہے‘ فواد چوہدری
?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے
مارچ
نوازشریف نے اپنے خلاف سازش کرنے والوں کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، اسحٰق ڈار
?️ 1 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی
اکتوبر
کسی مائی کے لال میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کردکھائے:وزیرداخلہ
?️ 19 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کسی مائی
مارچ
پنجاب: اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار
?️ 30 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہترین قدم اٹھاتے ہوئے
نومبر