?️
سچ خبریں: صیہونی محکمہ صحت کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران کم از کم 100 اسرائیلی فوجی اندھے پن کا شکار ہوئے ہیں۔
صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے بدھ کی شام اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران کم از کم 100 اسرائیلی فوجیوں کی آنکھیں متأثر ہوئی جن میں سے کچھ بینائی سے محروم ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ میں صیہونیوں کو ہونے والے نقصان کے بارے میں صیہونی میڈیا کا اہم اعتراف
صہیونی ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی وزارت صحت کے ایک اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ آنکھوں پر لگنے والی زیادہ تر چوٹیں دھماکوں یا براہ راست گولیوں کی وجہ سے ہیں اور ان زخموں کی وجہ سے 10 سے 15 فیصد کے درمیان افراد کی ایک یا دونوں آنکھوں کی روشنی چلی جاتی ہے۔
اس اسرائیلی اہلکار نے وضاحت کی کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی آنکھوں میں چوٹ لگنے کی ایک وجہ ان کی شریپینل کے خلاف حفاظتی چشموں کا نہ پہننا ہے جس کے نتیجے میں 15 فیصد فوجیوں کی ایک یا دونوں آنکھوں کی روشنی چلی جاتی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے منگل کو دعویٰ کیا کہ غزہ میں زمینی لڑائی کے آغاز سے (7 اکتوبر کو فضائی حملے شروع ہونے کے دو ہفتے بعد) 84 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: حالیہ غزہ جنگ میں ہمیں بہت ہی معمولی کامیابیاں حاصل ہوئیں:صیہونی تجزیہ کار
جبکہ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 408 ہو گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
عالمی یوم قدس کے موقع پر یمن میں بڑے پیمانے پر جلوس نکلے
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: یمن میں مسجد اقصیٰ کی حمایت کرنے والی کمیٹی نے آج
مارچ
تل ابیب کا خطرناک منصوبہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی
فروری
حکومت نے کسی کے کہنے پر آئینی ترمیم لانے کی کوشش کی: سینیٹر علی ظفر
?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر
ستمبر
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: سویڈش پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق دو افراد کے خلاف
اگست
صیہونی جیلوں میں 700 بیمار فلسطینی قیدی
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کے ایک تحقیقی مرکز نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں
جون
غلام محمود ڈوگر بطور سی سی پی او لاہور بحال
?️ 12 نومبر 2022لاہور 🙁سچ خبریں) فیڈرل سروس ٹریبونل (ایف ایس ٹی) اسلام آباد نے
نومبر
ملک کیسے ترقی کرے گا؟عمر ایوب کی زبانی
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے
جولائی
تقریباً 6000 روسی فوجی مارے گئے ہیں: یوکرائنی صدر
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چھ دنوں
مارچ