?️
سچ خبریں: واشنگٹن کے ایک تحقیقاتی ادارے کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ خلیجی ممالک کے زیادہ تر عوام صیہنیوں سے تعلقات کو معمول پر لانے کے مخالف ہیں۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں خلیجی ممالک کے عوام سے صیہونی ریاست کے ساتھ ان ممالک کے تعلقات کے بارے میں رائے معلوم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:84% عرب عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف ہیں:صیہونی ویب سائٹ
میڈل ایسٹ آئی میں شائع ہونے والے اس سروے کے نتائج کے مطابق خلیج فارس کے ممالک کے عوام کی جانب سے عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے پر مبنی طے پانے والے معاہدوں کی مبقولیت کو شدید تنزلی کا شکار ہے۔
یاد رہے کہ سروے میں شرکت کرنے والے صرف 27 فیصد اماراتی شہری صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال ہونے کے حق میں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان تعلقات کے خطے میں مثبت اثرات ہوں گے جبکہ یہ 2020 میں یہ اعداد وشمار 47 فیصد تھے۔
واضح رہے کہ بحرین میں بھی، صرف 20 فیصد شرکت کرنے والے لوگوں کی رائے ہے کہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کا خطے پر مثبت اثر ہو رہا ہے جبکہ 2020 میں یہ تعداد 45 فیصد تھی۔
یاد رہے کہ 2020 میں خطے کے لوگوں کو یقین تھا کہ یہ تھا کہ یہ تعلقات صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کے ساتھ تنازعے کے حل کی طرف لے جا سکتے ہیں تاہم اب ان کی رائے بدل گئی ہے اس لیے کہ انہیں کچھ ہوتا نظر نہیں آ رہا۔
سروے کے نتائج کے مطابق سعودی عرب کے لوگوں میں بھی اس سلسلہ میں کمی دیکھی گئی ہے، اگرچہ سعودی حکام ابھی تک صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو ترجیح نہیں دے رہے تاہم ان پر امریکہ کی زوردار دباؤ ہے۔
مزید پڑھیں: عرب عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مخالف
امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ اس کے تازہ ترین سروے کے نتائج کے مطابق، خلیج فارس کے عرب ممالک کے لوگ جب صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدوں کی بات کرتے ہیں تو ان کے چہروں پر پریشانی کے آثار صاف دکھائی دیتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ترکی زلزلے میں 31 ہزار ہلاک
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ریکٹر اسکیل پر 7.8 شدت کے زلزلے نے جس کا مرکز
فروری
فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت
ستمبر
حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہے: سی ان ان
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: CNN نیوز ویب سائٹ نے ایک تجزیے میں لکھا
اگست
غزہ کے تئیں عرب ممالک کی بے حسی
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے
جولائی
سعودی اتحاد کے یمن سے نکلنے کا وقت آگیا ہے: صنعا
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر
مئی
امریکی انتخابات سے ایک روز قبل NBC کا نیا سروے: ہریس اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات 2024 کے آغاز سے ایک دن پہلے، NBC
نومبر
فلسطینی میزائلوں کے سامنے ڈھیر ہوتا اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم
?️ 19 مئی 2021(سچ خبریں) مقبوضہ علاقوں میں صہیونی عہدوں پر مزاحمتی راکٹ حملوں کا
مئی
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین منسوخ
?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن
دسمبر