?️
سچ خبریں:سعودی حکومت کے ایک مخالف نے آل سعود حکومت کے جبروں کی شدت پر زور دیتے ہوئے عرب اور اسلامی دنیا کے نازک دور کے دوران سعودی ولی عہد کی مسلسل عدم موجودگی اور اس کی وجوہات کا انکشاف کیا۔
الواقائع السعودی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کی مخالفت کرنے والے ایک حجازی کارکن جمانه الصانع نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عرب اور اسلامی دنیا کے ایک نازک وقت پر مستقل طور پر غیر حاضر تھے جبکہ اس وقت اس اہم اسلامی ریاست کےسخت موقف کی ضرورت تھی پر حقیقت کی حمایت کے اظہار میں سعودی عوام کے رد عمل کے باوجود اس ملک کے حکام کا مؤقف کمزور ہی رہا۔
الصانع نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عوام اورسماجی کارکن سعودی ولی عہد شہزادہ کے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں اور اپنے مخالفین کے خلاف ان کے اقدامات سے خوفزدہ ہیں ، خاص طور پر مذکورہ سعودی کارکن نے بار بار ذرائع کو بتایا ہے کہ محمد بن سلمان نشے کے عادی ہیں نیز تنقیدی سعودی صحافی جمال خاشقجی ، کے قتل کے فیصلے میں ان کا اہم کردار تھا، سعودی حزب اختلاف نے کہا ہے کہ سعودی عوام صہیونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں تو انھیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑٹا ہےجس میں طویل قید کی سزا اور بعض اوقات جھوٹے الزامات کے تحت پھانسی بھی شامل ہوتی ہے۔
جمانه الصانع نے مزید زور دے کر کہاکہ محمد بن سلمان کے طرز عمل متضاد ہیں، جب کچھ سعودی عہدے داروں نے مزاحمتی تحریک اور فلسطین کی حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرنے پر حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ پر حملہ کیا تو سعودی ولی عہد شہزادہ نے ایران کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب کھولا اور ایران کے ساتھ تعاون کی خواہش ظاہر کی،ا نہوں نے کہاکہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں سعودی عرب ایک بہت بڑی جیل بن گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ دس سال قید کی سزا ان اعمال کی سزا ہے جو سعودی ولی عہد شہزادہ پسند نہیں کرتے ہیں ہیں جبکہ ان کی حکومت پر تنقید کرنے والوں کو 20 سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے اور جو لوگ حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہیں انہیں سزائے موت سنائی جاتی ہے،شائستہ اور پرامن مخالفت کی صورت میں لاش کے بھی ٹکڑے کر دیے جاتے ہیں، 2021 کی غزہ جنگ کے آغاز پر سعودی حکام نے ایک سعودی کارکن کو گرفتار کیا،کیونکہ اس نے سعودی جیلوں میں موجود فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا،اس کا کیا حشر ہوا ابھی تک معلوم نہیں ۔
سعودی کارکن نے مسئلہ فلسطین کے سلسلہ میں محمد بن سلمان کی عدم موجودگی کی وجوہات اور ملک کے مسائل کے بارے میں مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سیاسی نظریہ کے علاوہ ماہرین نے سعودی ولی عہد شہزادہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملاقاتوں اور میڈیا میں اپنی موجودگی کو کم کریں، انہوں نے مزید وضاحت کیکہ منشیات کے استعمال سے ان کے طرز عمل پر غیر معمولی اثر پڑا ہے ، جبکہ میڈیا میں موجودگی کے دوران اس کے ہاتھ اور چہرے کی حرکتیں اس کی عکاسی کرتی ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آل سعود کے رشتہ داروں نے ریاستہائے متحدہ اور یورپ کے بہت سارے سیاستدانوں کو بتایا کہ محمد بن سلمان منشیات کا استعمال کرتے ہیں،’’ وائٹ ہاؤس کے اندر آگ اور غصہ‘‘ نامی کتاب میں امریکی مصنف مائیکل ولف نے لکھا ہے کہ محمد بن سلمان کوکین کے استعمال کے ساتھ ویڈیو گیم کی لت کے دائمی مسئلے کا شکار ہیں۔


مشہور خبریں۔
صہیونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ممالک
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
ستمبر
بدعنوانی اور رشوت کے الزام میں سعودی وزارتوں کے 600 سے زائد ملازمین گرفتار
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کے نگراں ادارے کا کہنا ہے
جنوری
سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں:ہیومن رائٹس واچ
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی عالمی تنظمی ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب
جنوری
انسانی حقوق کی آڑ میں ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں: گروپ 7 کو چین کا جواب
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے گروپ
مئی
میٹا کا 5 بر اعظموں میں زیر سمندر کیبل بچھانے کے منصوبے کا اعلان
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: فیس بک اور انسٹا گرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے
فروری
سعودی بادشاہ اور ولی عہد کو ایرانی صدر کے 2 خطوط میں کیا کہا گیا ؟
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے لکھا ہے
ستمبر
صیہونی صحافی کا خطے میں ایران کی برتر طاقت کا اعتراف
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:صہیونیستی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنے ایک مضمون میں، جو صہیونیستی
ستمبر
سنی اتحاد کا الیکشن کمیشن سے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ
?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین محمد حامد رضا
اپریل