عراق کے صوبہ دیالہ میں داعش کے خلاف الحشد الشعبی کا وسیع فوجی آپریشن

عراق

?️

سچ خبریں:عراق کے صوبہ دیالہ میں الحشد الشعبی فورسز کے آپریشنز کمانڈ سینٹر نے پیر کو داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے حفاظتی حفاظتی آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا۔
الحشد الشعبی فورسز کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اس ملک کے صوبہ دیالہ میں الحشد الشعبی آپریشنز کمانڈ سینٹر نے پیر کو صوبے میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے پہلے سے حفاظتی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیاتاکہ10 اکتوبر کو ہونے والے عراقی پارلیمانی انتخابات کو محفوظ بنائیں۔

دیالہ میں الحشدالشعبی کی آپریشنز کمانڈ نے اعلان کیا کہ بڑے پیمانے پر حفاظتی آپریشن جو کہ آج سے شروع ہوا ہے ، دیالہ صوبے کے کچھ غیر محفوظ علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہےجو عراق کے پارلیمانی انتخابات کو محفوظ بنانے کے منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر جائے گا۔

آپریشن دیالہ کے کمانڈر سید طالب المساوی نے کہا کہ الحشد الشعبی فورسز نے آج مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے داعش عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر سکیورٹی آپریشن شروع کیاہے ، المساوی نے مزید کہاکہ یہ آپریشن دریائے دیالہ کے منہ کے شمال ، دریائے دیالہ کے جنوب اور جھیل حورین کے جنوب مغرب سمیت تین اہم محوروں سے شروع ہوا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ الحشد الشعبی افواج تمام معین شدہ اہداف کا معائنہ اور محفوظ بنانے کے لیے سکیورٹی پلان کے مطابق آگے بڑھ رہی ہیں، طالب المساوی نے اس بات پر زور دیا کہ اس آپریشن کا مقصد 10 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران داعش عناصر کے خلیوں اور ٹھکانوں کو تباہ کرنا اور عراقی شہریوں کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنا ہے ، نیز داعش کے حملوں کے خلاف پولنگ اسٹیشنوں کو محفوظ بنانا ہے خاص طور پر السعدیہ اور جلولاء اضلاع میں۔

 

مشہور خبریں۔

روس کا یورپی معاہدوں سے الگ ہونے کا اعلان

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:روس نے یورپی یونین کے ساتھ کیے جانے والے والے تمام

اسرائیل امریکہ کی قیادت میں مشرق وسطی فضائی دفاعی اتحاد تشکیل دے رہا ہے: گینٹز

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:    اسرائیلی وزیر جنگ بینی نے آج پیر کو کہا

غزہ نے بین الاقوامی نظام کے ساتھ کیا کیا ہے؟ترک وزیر خارجہ

?️ 9 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ نے بین

لبنان کے خلاف صیہونی منصوبہ

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:لبنان کے عسکری امور کے تجزیہ کار نے کہا کہ لبنان

بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت، فاروق عبداللہ نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 19 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی

مراد سعید سینیٹ انتخابات کیلئے اہل قرار، اپیلیٹ ٹریبونل نے اپیل منظور کرلی

?️ 26 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور کی اپیلیٹ ٹربیونل نے رہنما پاکستان تحریک انصاف

حماس کے وفد کی بیروت میں سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک وفد نے بیروت

ایندھن کے بحران کے خلاف ارجنٹائن میں ٹرک ڈرائیوروں کا مظاہرہ

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:   ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ٹرک ڈرائیوروں اور ٹرک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے