?️
سچ خبریں:عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شہر ناصریہ کے کورونا اسپتال میں لگی آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 124 ہوگئی ہے۔
عراقی شہری دفاع مرکز نے بتایا کہ ناصریہ میں واقع امام حسین اسپتال میں لگی آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 124 ہوگئی ہےجبکہ ممکن ہے کہ آگ سے تباہ ہونے والی عمارت کے نیچے اب بھی کچھ لوگ موجود ہوں، رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ ذی قار کے امام حسین اسپتال میں کورونا مریضوں کے وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
واضح رہے کہ منگل کی صبح پیش آنے والےآتشزدگی اس واقعے کے بعد ذی قار صوبے کے محکمۂ صحت کے ڈائریکٹر ، اسپتال کے سربراہ اور صوبے کے فائر شعبہ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا،درایں اثناذی قار کے گورنر نے کل پورے صوبے میں عام سوگ کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس واقعے نے جہاں ایک طرف عراقی حکام کی طرف سے ایک ردعمل کو ہوا دی،وہیں عراقی صدر برہم صالح نے کہا کہ امام حسین اسپتال اور اس سے قبل ابن الخطیب اسپتال میں پیش آنے والا واقعات بدعنوانی اور بدانتظامی کا نتیجہ تھے جس نے ملک میں جڑ پکڑ لی ہے اور اس کا مقابلہ کرنا ہوگا،دوسری طرف عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے حادثہ کے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس کے متعدد وزرا اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی،اجلاس میں حادثے کی وجوہات اور اس کے نتائج کا جائزہ لیا گیا نیز فوری طور پر امدادی کاروائی انجام دینے کا حکم دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی نہ رکنے والے اشتعال انگیزیاں
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں کی ایک بڑی تعداد نے آج اس حکومت
اگست
اراکین قومی اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں
?️ 12 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اراکین قومی اسمبلی سے
مارچ
نیٹو کا اسلحہ کہاں گیا؟
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے اعلان کیا کہ یوکرین کو فوجی
جون
صیہونیوں کی متحدہ عرب امارات کو پروازیں بند کرنےکی دھمکی
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کےبعد سے
فروری
امریکہ میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ٹینیسی کے
اگست
ویٹیکن نے پوپ فرانسس کے روسی سفارت خانے کے غیر متوقع دورے کی تصدیق کی
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: ویٹیکن کے پریس آفس نے اطلاع دی ہے کہ دنیا
فروری
لبنان کے خلاف اسرائیلی وزیر جنگ کے دھمکی آمیز ریمارکس
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: 1982 میں لبنان پر صیہونی قبضے کی سالگرہ کے
جون
لبنانی سیاستدان نے سعودی سفیر کے نئے ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا
?️ 24 مئی 2022گزشتہ روز لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید بخاری نے لبنان
مئی