🗓️
سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں بدر اتحاد کے نمائندے نے کہا کہ عراق میں قابض امریکی افواج نہ بین الاقوامی قوانین کے تابع ہیں اور نہ ہی عراقی حکومت کے ساتھ ان کا کوئی رابطہ ہے۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں بدر اتحاد کے نمائندے عباس الزاملی نے کہا ہے کہ عرا میں قابض امریکی افواج نہ بین الاقوامی قوانین کے تابع ہیں اور نہ ہی ان کا عراقی حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی ہے۔
الزملی نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے عراق میں غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت کے بارے میں پاس کی جانے والی قرارداد پر عمل درآمد کرنا حکومت کے لیے ضروری ہے اور پارلیمنٹ اس قرارداد پر عمل درآمدکرنے پر اصرار کرتی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہاکہ عراق میں امریکی فوجیوں کی مسلسل موجودگی کی وجہ سے ہمارے ملک کی اندرونی صورتحال پرسکون نہیں ہو سکتی، عراقی پارلیمنٹ میں بدر دھڑے کے نمائندے نے کہاکہ حکومت کو امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خاتمے کے لئے فوری طور پر آگے آناچاہئے۔
یادرہے کہ تین جنوری 2020 کو عراق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی قابض فوج کے ہاتھوں ایرانی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے اس ملک سے تمام غیر ملکی افواج کی بے دخلی پر مبنی ایک قرارداد پاس کی تھی جس کے بعد عراق میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کا قانونی جواز ختم ہوگیا تاہم اس مسودے پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے اس لیے کہ امریکہ ایسا نہیں ہونے دے رہا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ اس ملک کے قدرتی وسائل کو لوٹ سکے۔
مشہور خبریں۔
یوکرین اب کیا مانگ رہا ہے امریکہ سے؟
🗓️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: پولیٹیکو نے اطلاع دی ہے کہ جنگ کے دوسرے موسم
نومبر
صہیونی لابی مسلمانوں میں گھسنے کی کوشش میں
🗓️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں: انصار اللہ تحریک کے روحانی پیشوا سید عبدالملک بدر الدین
ستمبر
وزیر اعظم ایک بار پھر عوام سے براہ راست رابطہ کریں گے
🗓️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون
جنوری
ملکہ انگلینڈ کی آخری رسومات پر 6 ارب پاؤنڈ خرچ
🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: الجزیرہ کے نمائندے نے ٹویٹ کیا کہ الزبتھ دوم کی
ستمبر
پیرس ایک بار پھر مظاہروں کا مرکز
🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: فرانس کے پارلیمانی انتخابات سے پہلے ہزاروں لوگ مختلف شہروں
جون
واٹس ایپ کا میسیجز ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف
🗓️ 23 مئی 2023واٹس ایپ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی ایپلی کیشن پر
مئی
عثمان مختار کی فلم ’گلابو رانی‘ سات عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب
🗓️ 22 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکار عثمان مختار کی ہدایت کردہ فیچر فلم ’گلابو
فروری
سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے تعلقات ختم: امریکی سینیٹر
🗓️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے سی این این
اکتوبر