صیہونیوں کا ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ

صہیونی

?️

سچ خبریں: صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں 2 فلسطینی نوجوانوں کی کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق 18 سالہ فلسطینی فوزی ہانی مخاؒفہ کو جمعہ کی صبح نابلس (مغربی کنارے کے شمال مغرب) کے شمال مغرب میں صہیونی فوج نے براہ راست گولی مار کر شہید کر دیا

یہ بھی پڑھیں: صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے نابلس کے شمال مغرب میں اس گاڑی کو براہ راست نشانہ بنایا جس میں فوزی مخالفہ اور ایک اور فلسطینی نوجوان محمد عمر مخیمر مسافر تھے جس کے باعث مخالفہ موقع پر ہی شہید گیا جبکہ محمد مخیمر کو زخمی حالت میں صہیونی فوجیوں نے گرفتار کر لیا۔

نابلس کے ہلال احمر کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر احمد جبریل کا کہنا ہے کہ ہلال احمر کے امدادی دستے صیہونی فوجیوں کی گولی لگنے کے بعد مخالفہ شہید کی لاش کو اسپتال لے گئے۔

وفا نیوز ایجنسی نے سکیورٹی اور مقامی ذرائع کے حوالے سے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ قابض حکومت کی فورسز نے فلسطینی نوجوان مخالفہ کی گاڑی پر فائرنگ کرکے اسے شہید کردیا۔

مزید پڑھیں: صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید

یاد رہے کہ صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی نوجوان کو اس وقت شہید کیا جب کہ اس کاروائی سے چند گھنٹے قبل رام اللہ کے شمال میں ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان کو صہیونی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کردیا۔

درایں اثنا جمعہ کی شام ام صفا گاؤں میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں سترہ سالہ فلسطینی نوجوان محمد فواد البایض شہید ہو گیا، اس کارروائی میں صیہونی فوجیوں نے جنگی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

مشہور خبریں۔

کیا یہ اسرائیل اور امریکی افسانے کے خاتمہ کا آغاز ہے؟

?️ 4 اکتوبر 2025کیا یہ اسرائیل اور امریکی افسانے کے خاتمہ کا آغاز ہے؟ رپورٹ

امریکی میرینز کا ایک گروپ مقبوضہ فلسطین کے ساحل کے قریب

?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کے ساتھ جنگ میں صیہونی عارضی حکومت کی حمایت

ٹرمپ کی حکمتِ عملی کی دستاویز میں دنیا کا نقشہ

?️ 7 دسمبر 2025 ٹرمپ کی حکمتِ عملی کی دستاویز میں دنیا کا نقشہ  ڈونلڈ

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی

امریکی سائنسدانوں کیجانب سے کورونا کا علاج ڈھونڈنے کا دعویٰ

?️ 10 اگست 2021کیلیفورنیا ( سچ خبریں) کیلیفورنیا میں واقع اسکرپس ریسرچ میں وَرم انسٹی

قطر ورلڈ کپ کا فاتح فلسطین ہے:صیہونی اخبار

?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ

ٹام باراک؛ شام کے خطے میں ٹرمپ کی علاقائی پالیسی کا پراسرار معمار

?️ 12 جون 2026سچ خبریں:ٹام باراک ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہم اور بااثر کردار کے

بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

?️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے