?️
سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے ایران، عراق، شام اور لبنان کی شرکت سے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کیا تاکہ جنرل قاسم سلیمانی ، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے تمام مجرموں کے خلاف قانونی کاروائی کی جاسکے۔
عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قتل کا سراغ لگانے کے لیے ایران، عراق، شام اور لبنان کے نمائندوں پر مشتمل ایک چار فریقی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تحقیقات کے نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا:عراقی سیاسی رہنما
عراق کی المعلومہ نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ السند الوطنی (نیشنل اسپورٹ) دھڑے کے نائب چیئرمین فالح الخزالی نے ایک بیان میں عراقی حکومت کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قاتلوں کے تعاقب کا حوالہ دیا۔
رپورٹ کے مطابق السوڈانی نے اس سلسلے میں عراق وزارت خارجہ کو ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک چار فریقی کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایران، عراق، شام اور لبنان پر مشتمل ہو اور اس کیس کی پیروی کرے۔
انہوں نے عراق میں ان کمانڈروں کی شہادت کے پس پردہ عوامل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ عراق میں ان کمانڈروں کے قتل کا اصل سبب امریکہ ہے۔
مزید پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی نے امریکہ کے کھربوں ڈالر پر پانی پھیر دیا
واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 کو بغداد ائرپورٹ پر وحشیانہ امریکی ڈرون حملے میں عراقی الحشد الشعبی فورسز کے نایب سربراہ ابو مہدی المہندس اور ایران قدس فوج کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اپنے متعدد ساتھییوں سمیت شہید ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی جنگ سے اسرائیلی فوج میں قیادت کا بحران
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے رفح میں
جولائی
پنجاب میں بارش اور آندھی کے دوران حادثات، 11 افراد جاں بحق، 35 زخمی
?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب میں بارشوں اور آندھی کے دوران حادثات
جون
عدت کیس میں بری ہونے کے باوجود عمران خان کی اہلیہ کو رہا کیوں نہیں کیا گیا؟
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدت کیس
اگست
سردار سلیمانی عالمی اور انسانی نمونہ
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:شام میں مزاحمتی اجتماعات کے نمائندے اور رابطہ کار نضال عمار
جنوری
اسرائیل، ایران سے تصادم کا خواہش مند نہیں: پیوٹن کا اعلان
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کے روز ایک اہم بیان
اکتوبر
11لاکھ کشمیری کسانوں کو بینکوں کے17ہزار814کروڑ روپے کے قرض کی وجہ سے شدیدمشکلات کا سامنا
?️ 4 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و
فروری
کورونا کا قہر جاری، مزید 146 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے
مئی
ایلون مسک کی بائیڈن پر کڑی تنقید، وجہ؟
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: ایلون مسک نے X سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام
فروری