🗓️
سچ خبریں:عراق کے صوبہ ذی قار کے کورونا اسپتال میں لگی آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 88 ہوگئی جبکہ متعدد عراقی عہدیداروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ ذی قار کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس صوبے میں واقع ناصریہ شہر کے امام حسین اسپتال میں گذشتہ رات آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 88 افراد تک پہنچ گئی، اس واقعے میں 100 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ، اسپتال کے سربراہ اور صوبے کے فائر شعبہ کے ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جبکہ ذی قار کے گورنر نے آج پورے صوبے میں عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے، الجزیرہ نے عراقی صدر برہم صالح کے حوالے سے یہ بھی کہا ہے کہ امام حسین اسپتال اور اس سے قبل ابن الخطیب اسپتال میں پیش آنے والا واقعہ بدعنوانی اور بدانتظامی کا نتیجہ ہے جس نے ملک میں جڑ پکڑ لی ہے، انہوں نے واقعے کی فوری تحقیقات اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں اداروں اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ایک ضرورت ہے۔
درایں اثنا عراقی وزیر اعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف مصطفی الکاظمی نے بھی گذشتہ رات ایک ہنگامی اجلاس کیا جس میں متعدد وزراء ، سکیورٹی عہدیداروں اور رہنما شامل تھے، اس اجلاس میں صوبہ ذی قار میں امام حسین اسپتال کے آتشزدگی کے واقعہ کی وجوہات اور اس کے نتائج سے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز
🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب،
اگست
گرینل ایران کے امور کے لیے خصوصی نمائندے کے طور پر منتخب
🗓️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: روئٹرز نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے
دسمبر
غزہ کی جنگ جسمانی اور نفسیاتی طور پر 62 ہزار صہیونی ہلاک
🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کی شدید فوجی سنسر شپ اور قابض حکومت کے
جون
غزہ جنگ کے خاتمے کا کیا مطلب ہے؟ صیہونی وزیر کی زبانی
🗓️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے دعویٰ کیا
نومبر
عدالت کے فیصلے کو نظرانداز کرنا یا اس کی خلاف ورزی توہین عدالت کے مساوی ہے:اٹارنی جنرل
🗓️ 1 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اٹارنی جنرل برائے پاکستان خالد جاوید خان نے
مارچ
چارجنگ کے بغیر نصف صدی تک چلنے والی بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ
🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: چینی کمپنی نے ایک ایسی بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ
جنوری
ڈالر کی غیرقانونی تجارت کےخلاف اقدامات سے پاکستان کی ترسیلات زر بڑھ گئیں، بلومبرگ
🗓️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی غیر
دسمبر
پیوٹن نے روس میں قرآن کی بے حرمتی کو جرم قرار دیا
🗓️ 29 جون 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ردعمل میں روسی
جون