طوفان القدس کے بارے میں امریکہ کا کیا خیال ہے؟

امریکی

?️

سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بارے میں امریکی حکام اب بھی حیران ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر نے الجزیرہ چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایسے الفاظ استعمال کیے ہیں جن سے امریکہ کا مسلسل صدمہ اور اسے لاحق تشویش ظاہر ہوتی ہے کہ حماس کے مجاہدین کس طرح غزہ کے مقبوضہ قصبوں داخل ہوئے اور انہوں نے اتنا بڑا اور پیچیدہ حملہ کیسے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا امریکہ کو فلسطین اور تل ابیب کے درمیان جنگ روکنے میں دلچسپی ہے؟

جان کربی نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ حماس کا حملہ پیچیدہ تھا اور وہ مہینوں سے منصوبہ بندی کر رہے تھے نیز اس حملے کے لیے پوری طرح تیار تھے۔

کربی نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ابھی تک اس بارے میں معلومات جمع اور تجزیہ کر رہے ہیں کہ حماس اس آپریشن کو انجام دینے میں کس طرح کامیاب ہوئی، تاہم ابھی تک ہم کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ جیرالڈ فورڈ طیارہ بردار بحری جہاز خطے میں موجود ہے جس کا مقصد ہمارے مفادات کا دفاع اور تحفظ ہے

واضح رہے کہ امریکی عہدیدار نے ایسے وقت میں جب کہ امریکہ فلسطینیوں کے قتل عام میں صیہونی حکومت کی مکمل حمایت کرتا ہے، حزب اللہ اور دیگر فریقوں کے جنگ میں داخلے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ یا دیگر کوئی بھی فریق اس جنگ میں مداخلت کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لے۔

مزید پڑھیں: کیا امریکہ اسرائیل کو بچا سکے گا؟

کربی نے خطے میں اپنے اتحادیوں، یورپ اور قطر کے ساتھ امریکہ کی مشاورت کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔

درایں اثنا امریکی وزیر خارجہ نے صیہونی وزیر جنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

مشہور خبریں۔

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اہم پیشکش کردی

?️ 29 اپریل 2021کابل (سچ خبریں)  افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اہم پیشکش

میں کسی وزیر یا وزیر اعظم کو جواب دہ نہیں ہوں۔ مراد علی شاہ

?️ 26 جنوری 2021میں کسی وزیر یا وزیر اعظم کو جواب دہ نہیں ہوں۔ مراد

بن سلمان کا علاقائی دورہ

?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب سفارتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے

کرگل ہل کونسل کے انتخابی نتائج مودی حکومت کے 5اگست کے فیصلے کے خلاف ریفرنڈم ہیں

?️ 9 اکتوبر 2023کرگل: (سچ خبریں) نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے کرگل ہل کونسل

پاکستان نے غزہ کی صورتحال کو انسانیت کے ضمیر پر دھبہ قرار دے دیا

?️ 17 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانیت

ترجمان پاک فوج کی باتیں ریاست اور عوام کے تعلق کے لیے درست نہیں، رؤف حسن

?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے

برطانیہ کی جانب سے چینی اور روسی جاسوسوں سے مقابلہ کے لئے تنظیم قائم

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:رشی سونک نے اس پیر کو اپنی حکومت کی تازہ ترین

نیتن یاہو جھوٹا ہے: ریاض منصور

?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی کانگریس ہزاروں فلسطینی حامیوں اور نیتن یاہو کے مخالفین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے