?️
سچ خبریں:افغان وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اگر طالبان کچھ شرائط پوری کرتے ہیں تو حکومت اس گروپ کے ساتھ طاقت بانٹنے کے لیے تیار ہے۔
افغان وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے ایزوسٹیا اخبار کو بتایا کہ اگر طالبان کچھ شرائط پر عمل کرتے ہیں تو افغان حکومت اس گروپ کے ساتھ صلح کرنے کے لیے تیار ہے،انھوں نے کہا کہ ہم طالبان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں اور انہیں حکومت میں لانے کے لیے تیار ہیں، ہم ان کے ساتھ صلح کرنے اور طاقت کے اشتراک کے لیے تیار ہیں۔
اتمر نے مزیدکہا کہ اس کے لیے بہت زیادہ شرائط نہیں ہیں، یہ افغان عوام کی آزادانہ مرضی ہے جو اس ملک کے مستقبل کا تعین کرتی ہے، افغانستان کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہونا چاہیے اور اس کی سرزمین پر ایک بھی غیر ملکی دہشت گرد نہیں ہونا چاہیے۔ اتمر نے کہا کہ حکومت طالبان کو اپنا حصہ ماننے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ یہ گروپ دہشت گردی کی حمایت نہ کرے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں ، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان صدر اشرف غنی کی افغان قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں تقریر کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ غنی کا اعلان جنگ ، الزامات اور جھوٹی رپورٹیں ان کی صدارتی زندگی میں اضافہ نہیں کریں گی، افغانستان کے قومی غداروں کے خلاف مقدمہ چلانے پر زور دیتے ہوئے مجاہد نے مزید کہاکہ افغانستان کے غداروں کاوقت ختم ہو چکا ہے۔
یادرہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز ان کی درخواست پر پر بلائے جانے والےافغان قومی اسمبلی کے غیر معمولی اجلاس میں کہا کہ امن عمل افغان عوام پر مسلط کیا گیا ہے اوراس سے ایک جارح گروہ کو قانونی حیثیت دینے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ہے، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی پسند کا انتخاب کیا ہے۔
غنی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ طالبان اور گروپ کے حامیوں کو اب اپنا فیصلہ کرنا ہوگا،کہا کہ یاتو تم مذاکرات کی میز پر گھٹنوں کے بل بیٹھو یا پھر ہم میدان جنگ میں تمہارے گھٹنے توڑ دیں گے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات سے قبل عمران خان سے مشاورت
?️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے حکومتی کمیٹی
جنوری
غزہ بحران اور تل ابیب کی تنہائی؛ کیا ٹرمپ اپنے اثر و رسوخ سے مساوات بدلنے کی کوشش کریں گے؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ سنگین
اگست
حزب اللہ کے خلاف امریکی منصوبے اور مصر کے انٹیلی جنس چیف کی بیروت آمد
?️ 2 نومبر 2025حزب اللہ کے خلاف امریکی منصوبے اور مصر کے انٹیلی جنس چیف
نومبر
ٹرمپ کی پیوٹن کو غزہ امن کونسل میں شمولیت کی دعوت
?️ 19 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو غزہ
جنوری
پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ
?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا
مئی
نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
?️ 30 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی
دسمبر
آیت اللہ سیستانی کی نظر میں سید حسن نصراللہ
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں
ستمبر
اسرائیلی فضائی حملے میں 3 ترک شہری ہلاک
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
جنوری