?️
سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے صرف ایک سال کی اپنی وزارت عظمیٰ کے باضابطہ طور پر ختم ہونے پر اعلان کیا کہ وہ سیاست کی دنیا کو الوداع کہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی چینل کان نے اتوار کی شام اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ نفتالی بینیٹ اپنی سیاسی زندگی ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں،واضح رہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ سیاسی اختلافات کی وجہ سے کنیسٹ کو تحلیل کرنے پر مجبور ہونے کے بعد کیا تاکہ ان کی بطور وزیر اعظم مدت صرف ایک سال کی ہو۔
صیہونی چینل نے کہا کہ بینیٹ نے حال ہی میں اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں مشاورت کی ہے اور فی الحال وزیر اعظم یائر لاپڈ کی نگراں کابینہ کو اقتدار کی منتقلی کی تیاری کر رہے ہیں، اسی مناسبت سے، نفتالی بینیٹ نے حال ہی میں اپنے مشیروں کو بتایا کہ وہ آنے والے دنوں میں سیاسی میدان کو الوداع کہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر وہ نائب وزیراعظم کا عہدہ قبول کرتے ہیں تو وہ صرف یائر لاپڈ کو سکیورٹی کے معاملات پر مشورہ دینے کے لیے وہاں موجود رہیں گے، اس حوالے سے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ان واقعات کا مطلب یہ ہے کہ نفتالی بینیٹ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ سے فرار ہونے والے سخت بحران مین مبتلا
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:کنیسٹ کے ممبر مکی لیوی کی زیر صدارت ہونے والے اس
جنوری
پاکستان کی سفارتی تاریخ کا منفرد لمحہ؛ اقوام متحدہ میں دو مستقل مندوب
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کی سفارتی تاریخ میں پہلی بار، اقوام متحدہ میں
جولائی
بعض عرب کمپنیوں کی اسرائیل کی مدد کا پردہ فاش
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی خبر رساں ذرائع نے صیہونی حکومت کو سامان کی
مارچ
غزہ کے شہید بچوں کے صرف نام پڑھنے میں 18 گھنٹے لگتے ہیں
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: سیو دی چلڈرن آرگنائزیشن کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے
اپریل
بھارت نے پاکستانی کبوتر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
?️ 22 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت نے پاکستانی سرحد سے پکڑے گئے ایک
اپریل
اسرائیل میں کسی بھی لمحہ خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے:صیہونی تجزیہ کار
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:ایک صہیونی تجزیہ کار نے اسرائیلیوں کی زندگیوں پر نیتن یاہو
فروری
لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کے سلسلہ میں طالبان رہنما کے فیصلے کا جلد اعلان
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے میں وہ لڑکیوں
جولائی
سام سنگ نے گلیکسی ایس 22 فون متعارف کروا دیا
?️ 10 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں) اسمارٹ فون کی معروف کمپنی سام سنگ نے نئے
فروری